Tafseer-al-Kitaab - Aal-i-Imraan : 83
اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰهِ یَبْغُوْنَ وَ لَهٗۤ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ اِلَیْهِ یُرْجَعُوْنَ
اَفَغَيْرَ : کیا ؟ سوا دِيْنِ : دین اللّٰهِ : اللہ يَبْغُوْنَ : وہ ڈھونڈتے ہیں وَلَهٗٓ : اور اس کے لیے اَسْلَمَ : فرمانبردار ہے مَنْ : جو فِي : میں السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین طَوْعًا : خوشی سے وَّكَرْھًا : اور ناخوشی سے وَّاِلَيْهِ : اس کی طرف يُرْجَعُوْنَ : وہ لوٹائے جائیں
پھر کیا یہ اللہ کے دین کے سوا کوئی اور (دین) چاہتے ہیں حالانکہ آسمانوں میں اور زمین میں جو (مخلوق) بھی موجود ہے وہ چارو ناچار اسی ہی کی فرماں بردار ہے اور اسی کی طرف سب لوٹائے جائیں گے۔
[32] یعنی آسمان اور زمین میں جس قدر مخلوق ہے اللہ کی اطاعت کر رہی ہے جمادات، حیوانات اور نباتات زمین میں اور ملائکہ آسمان میں اسی کے حکم کے پابند ہیں اور '' کرہاً '' سے یہی مراد ہے۔ انسانوں میں بھی بہت سے ایسے ہیں جو اپنے ارادہ و اختیار سے اس کی بندگی کر رہے ہیں اور '' طوعاً '' سے اشارہ اسی طرف ہے۔
Top