Urwatul-Wusqaa - Al-Insaan : 27
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَ یَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا
اِنَّ : بیشک هٰٓؤُلَآءِ : یہ (منکر) لوگ يُحِبُّوْنَ : وہ دوست رکھتے ہیں الْعَاجِلَةَ : دنیا وَيَذَرُوْنَ : اور چھوڑدیتے ہیں وَرَآءَهُمْ : اپنے پیچھے يَوْمًا : ایک دن ثَقِيْلًا : بھاری
بلاشبہ (اکثر) یہ لوگ دنیا کو عزیز رکھتے ہیں اور اس دن کو جو بہت سخت ہے پس پشت ڈال دیتے ہیں
(بیشک یہ لوگ پسند کرتے ہیں جلدی والی دنیا کو اور چھوڑ بیٹھے ہیں اپنے پیچھے گراں بار دن کو) کہ وہ قیامت کا دن ہے۔ نہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور نہ اسکے وسطے کام کرتے ہیں۔ بس یہی کرتے ہیں جس کا فائدہ انہیں دنیا ہی میں مل جائے۔ یہ کفار یہ نہیں سوچتے کہ اگر انہیں دنیا میں جلد ملنے والی نعمتوں سے محبت ہے تو اس کا بھی تقاضا یہ ہے کہ وہ اللہ کی توحید کو مانیں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا کیا۔ جیسا کہ حق تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ۔۔۔
Top