Tafseer-e-Usmani - Al-Muminoon : 18
وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِی الْاَرْضِ١ۖۗ وَ اِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۭ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَۚ
وَاَنْزَلْنَا : اور ہم نے اتارا مِنَ السَّمَآءِ : آسمانوں سے مَآءً : پانی بِقَدَرٍ : اندازہ کے ساتھ فَاَسْكَنّٰهُ : ہم نے اسے ٹھہرایا فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِنَّا : اور بیشک ہم عَلٰي : پر ذَهَابٍ : لے جانا بِهٖ : اس کا لَقٰدِرُوْنَ : البتہ قادر
اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی ناپ کر8 پھر اس کو ٹھہرا دیا زمین میں9 اور ہم اس کو لے جائیں تو لے جاسکتے ہیں10
8 نہ اس قدر زیادہ کہ دنیا بےوقت اور بےموقع تباہ ہوجائے۔ اور نہ اتنا کم کہ ضروریات کو کافی نہ ہو۔ 9 یعنی بارش کا پانی زمین اپنے اندر جذب کرلیتی ہے جس کو ہم کنواں وغیرہ کھود کر نکالتے ہیں۔ 10 یعنی نہ اتارنا چاہیں تو نہ اتاریں اور اتارنے کے بعد تم کو اس سے منتفع ہونے کی دسترس نہ دیں مثلاً اس قدر گہرا کردیں کہ تم نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکو، یا خشک کر کے ہوا میں اڑا دیں، یا کھاری اور کڑوا کردیں، تو ہم سب کچھ کرسکتے ہیں۔
Top