Anwar-ul-Bayan - Saad : 43
وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ
وَوَهَبْنَا : اور ہم نے عطا کیا لَهٗٓ : اس کو اَهْلَهٗ : اس کے اہل خانہ وَمِثْلَهُمْ : اور ان جیسے مَّعَهُمْ : ان کے ساتھ رَحْمَةً : ایک رحمت مِّنَّا : ہماری (طرف) سے وَذِكْرٰى : اور نصیحت لِاُولِي الْاَلْبَابِ : عقل والوں کے لیے
اور ہم نے ان کو اہل (و عیال) اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بخشے (یہ) ہماری طرف سے رحمت اور عقل والوں کے لئے نصیحت تھی
(38:43) وھبنا لہ۔ وھبنا ماضی جمع متکلم۔ وھب وھبۃ (باب فتح) سے مصدر ۔ ہم نے اسے بخشا۔ مثلہم معہم۔ ان کی طرح۔ ان کی مانند۔ یعنی ہم نے ان کو ان کے گھر والے بھی واپس کر دئیے (جو اگر مرچکے تھے تو دوبارہ زندہ کرکے واپس کر دئیے یا اگر وہ ان کی طویل علالت کی وجہ سے ان کو چھوڑ کر چلے گئے تھے تو ان کی صحت یابی پر واپس پلٹ آئے) اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور عطا کئے۔ یعنی پہلی آل و اولاد کے علاوہ اتنے ہی اور بھی عطا کئے۔ اہلہ ومثلہم میں اہل اور مثل بوجہ مفعول ہے منصوب ہے۔ رحمۃ منا۔ ہماری طرف سے بطور رحمت (حضرت ایوب (علیہ السلام) پر رحمت کے طور پر) مفعول لہ ہے۔ اسی طرح ذکری مفعول لہ ہے۔ اور اہل عقل کی نصیحت کے لئے۔
Top