Anwar-ul-Bayan - Saad : 83
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ
اِلَّا : سوائے عِبَادَكَ : تیرے بندے مِنْهُمُ : ان میں سے الْمُخْلَصِيْنَ : (جمع) مخلص
سوا ان کے جو تیرے خالص بندے ہیں
(38:83) الا عبادک منہم المخلصین۔ الا حرف استثناء عبادک مضاف مضاف الیہ (تیرے بندے) مل کر موصوف المخلصین صفت موصوف و صفت مل کر مستثنیٰ متصل ہم مستثنیٰ منہ۔ سوائے ان میں سے تیرے مخلص بندوں کے۔ المخلصین۔ اسم مفعول جمع مذکر اخلاص (افعال) مصدر۔ خالص کئے ہوئے ۔ مخصوص لوگ۔ جو منتخب کر لئے گئے ہیں۔ جو چن لئے گئے ہیں۔
Top