Ashraf-ul-Hawashi - Yaseen : 76
فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
فَلَا يَحْزُنْكَ : پس آپ کو مغموم نہ کرے قَوْلُهُمْ ۘ : ان کی بات اِنَّا نَعْلَمُ : بیشک ہم جانتے ہیں مَا يُسِرُّوْنَ : جو وہ چھپاتے ہیں وَمَا : اور جو يُعْلِنُوْنَ : وہ ظاہر کرتے ہیں
پس (اے پیغمبر اسلام ! ) آپ ﷺ ان کی باتوں سے غمگین نہ ہوں ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں
اے پیغمبر اسلام ! ﷺ آپ ﷺ کو ان کی بات غمگین نہ کرے ان کا ظاہر و باطن ہمارے علم میں ہے : 76۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے رسول محمد رسول اللہ ﷺ کو تسلی دی جا رہی ہے کہ ان مکہ والوں کی باتیں آپ ﷺ کو غمگین نہ کریں ان کی کوئی بات بھی ہم سے پوشیدہ نہیں ہے ‘ ہم ان کی خفیہ سازشوں سے بھی خوب واقف ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کر رہے ہیں اس سے بھی اچھی طرح واقفیت رکھتے ہیں ‘ کوئی بات بھی ہم سے ان کی پوشیدہ نہیں ہے ۔ آپ ہماری حفاظت میں ہیں اور ہم جس کی حفاظت کی ذمہ داری لیتے ہیں اس کو کوئی نہیں جو کسی طرح کی بھی گزند پہنچا سکے اور یہ کہ ہم ایسے ظالموں سے انتقام لینا بھی جانتے ہیں ۔
Top