Ashraf-ul-Hawashi - Saad : 9
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِۚ
اَمْ : کیا عِنْدَهُمْ : ان کے پاس خَزَآئِنُ : خزانے رَحْمَةِ رَبِّكَ : تمہارے رب کی رحمت الْعَزِيْزِ : غالب الْوَهَّابِ : بہت عطا کرنے والا
اے پیغمبر تیرے زبردست بخشنے والے مالک کی مہربانی کے خزانے ان کے پاس ہیں12
12 کہ جس کو جو نعمت چاہیں دیں اور جسے چاہیں نہ دیں ؟ ہرگز نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں کے خزانوں کا خود مالک ہے تو وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے محروم رکھتا ہے۔ اب اگر اس نے اپنی نعمت و رسالت سے آپ ﷺ کو سرفراز فرمایا ہے تو یہ کیوں حسد کرتے ہیں۔
Top