Al-Qurtubi - An-Nisaa : 167
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ قَدْ ضَلُّوْا ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا وَصَدُّوْا : اور انہوں نے روکا عَنْ : سے سَبِيْلِ اللّٰهِ : اللہ کا راستہ قَدْ ضَلُّوْا : تحقیق وہ گمراہی میں پڑے ضَلٰلًۢا : گمراہی بَعِيْدًا : دور
جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کے راستے سے روکا وہ راستے سے بھٹک کر دور جا پڑے۔
آیت نمبر : 167۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (آیت) ” ان الذین کفروا “۔ یعنی یہود، (آیت) ” وصدوا عن سبیل اللہ “ یعنی جنہوں نے حضرت محمد ﷺ کی اتباع سے لوگوں کو اپنے اس قول سے روکا کہ ہم اپنی کتاب میں حضرت محمد ﷺ کی صفت کو نہیں پاتے، نبوت، حضرت داؤد (علیہ السلام) اور حضرت ہارون (علیہ السلام) کی اولاد میں ہے اور تورات میں ہے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی شریعت منسوخ نہ ہوگی۔ (آیت) ” قد ضلوا ضللا بعید “۔ کیونکہ انہوں نے کفر کیا اس کے ساتھ لوگوں کو انہوں نے اسلام سے منع کیا۔
Top