Urwatul-Wusqaa - Saad : 31
وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍۙ
وَالشَّيٰطِيْنَ : اور دیو (جنات) كُلَّ : تمام بَنَّآءٍ : عمارت بنانے والے وَّغَوَّاصٍ : اور غوطہ مارنے والا
اور ہر طرح کے معمار اور غوطہ خور شیاطین کو اس کے زیر فرمان کر دیا
بڑے بڑے شیاطین کو آپ کے لیے معمار اور غواص بنا دیا 37۔ پہاڑی اقوام کے قوی ہیکل لوگ جو نہایت ہی سرکش اور خود سر تھے آپ کے تابع فرمان بنا دیئے گئے اور آپ نے ان کو معماری اور غواص کا کام سکھایا اور وہ ان کاموں میں بہت ماہر ثابت ہوئے اور انہوں نے آپ کے ملک کی ترقی میں بہت بڑی شہرت حاصل کی اور بڑے بڑے کارہائے نمایاں انجام دیئے جس سے آپ کے ملک میں فن تعمیرات نے بھی ترقی کی اور غواصی میں بھی نام پیدا کیا اور اس کی تفصیل بھی آپ کی سر گزشت میں گزر چکی ہے اس کے لیے سورة الانبیاء کی طرف مراجعت کریں۔
Top