Urwatul-Wusqaa - Saad : 36
فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ
فَسَخَّرْنَا : پھر ہم نے مسخر کردیا لَهُ : اس کے لیے الرِّيْحَ : ہوا تَجْرِيْ : وہ چلتی تھی بِاَمْرِهٖ : اس کے حکم سے رُخَآءً : نرمی سے حَيْثُ : جہاں اَصَابَ : وہ پہنچنا چاہتا
پھر ہم نے ہوا کو اس کے لیے مسخر کردیا کہ وہ اس کے حکم سے جہاں وہ (ان کشتیوں کو لے) جانا چاہتا نرم رفتار (یعنی موافقت) سے چلتی تھی
سلیمان (علیہ السلام) کے لیے ہوا کو مسخر کرنے کا ذکر اور اس کے تابع ہونے کی حقیقت 36۔ سلیمان (علیہ السلام) کے لیے ہوا کا مسخر کرنا ایسا ہے جیسا کہ سورج ، چاند ، ستارے اور زمین کی ایک ایک چیز کو انسان کے لیے مسخر کرنے کا ذکر جگہ جگہ کیا گیا ہے۔ آپ نے اپنے دور میں سب سے بڑا بحری بیڑا بنایا اور اس کے ذریعہ سے ملک میں تجارت کو فروغ دیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص رحمت و فضل سے آپ کے بیڑے کے جاتے اور آتے وقت موافق ہوائوں کو چلایا جنہوں نے آپ کے بحری بیڑے کو بہت تقویت دی ہم نے آپ کے لیے ہوائوں کو مسخر کرنے کی پوری وضاحت آپ کی مختصر سرگزشت میں کردی ہے جو عروۃ الوثقی ، جلد ششم میں سورة الانبیاء کی آیت 82 کے بعد بیان کی گئی ہے تفصیل وہاں سے ملاحظہ کریں۔
Top