Urwatul-Wusqaa - Saad : 55
هٰذَا١ؕ وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍۙ
ھٰذَا ۭ : یہ وَاِنَّ : اور بیشک لِلطّٰغِيْنَ : سرکشوں کے لیے لَشَرَّ : البتہ برا مَاٰبٍ : ٹھکانا
یہ (تو متقین کا حال تھا) اور بلاشبہ سرکشوں کے لیے برا ٹھکانا ہے
یہ تو خیر یہ ہے لیکن سرکشوں کا ٹھکانا بہت ہی برا ہوگا 55۔ گزشتہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کا ذکر فرمایا تھا کہ ان کو کیا کیا نعت میں عطا کی جائیں گی ان کا مختصر ذکر کیا گیا زیر نظر آیت میں لفظ (ھذا) کہہ کر اس کی طرف اشارہ کردیا کہ اہل جنت کا ذکر تو یہ تھا جس کا گزشتہ آیتوں میں ذکر کیا گیا اب ان بدنصیبوں کی بات ہو رہی ہے جن کا انجام بہت ہی خوفناک ہے کہ ان کی ساری عمریں جو ان کو دنیا میں دی گئی تھیں انہوں نے سرکشی اور نافرمانی میں گزار دیں اور اب وہ ہمیشہ ہمیشہ ایک برے مقام میں ٹھہریں گے جس سے زیادہ برا اور کوئی مقام نہیں ہو سکتا۔
Top