37. As-Saaffaatالصافات
Those drawn up in Ranks · Meccan · 182 ayahs · 5 rukus · امام احمد رضا خان
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ﴿1﴾
قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیںفَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ﴿2﴾
پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیںفَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ﴿3﴾
پھر ان جماعتوں کی، کہ قرآن پڑھیں،اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ﴿4﴾
بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے،رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ﴿5﴾
مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کااِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ﴿6﴾
اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو تاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا،وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ﴿7﴾
اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سےلَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ﴿8﴾
عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہےدُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ﴿9﴾
انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب،اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ﴿10﴾
مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا،فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ﴿11﴾
تو ان سے پوچھو کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایابَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪﴿12﴾
بلکہ تمہیں اچنبھا آیا اور وہ ہنسی کرتے ہیںوَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪﴿13﴾
اور سمجھائے نہیں سمجھتے،وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪﴿14﴾
اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں ٹھٹھا کرتے ہیں،وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ﴿15﴾
اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو،ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿16﴾
کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے،اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ﴿17﴾
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھیقُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ﴿18﴾
تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے،فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ﴿19﴾
تو وہ تو ایک ہی جھڑک ہے جبھی وہ دیکھنے لگیں گے،وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ﴿20﴾
اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہےهٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ع﴿21﴾
یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھےاُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ﴿22﴾
ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ وہ پوجتے تھے،مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ﴿23﴾
اللہ کے سوا، ان سب کو ہانکو راہِ دوزخ کی طرف،وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ﴿24﴾
اور انہیں ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہےمَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ﴿25﴾
تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتےبَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ﴿26﴾
بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیںوَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿27﴾
اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے،قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ﴿28﴾
بولے تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھےقَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ﴿29﴾
جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھےوَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ﴿30﴾
اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے،فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ﴿31﴾
تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات ہمیں ضرور چکھنا ہےفَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ﴿32﴾
تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے،فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ﴿33﴾
تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیںاِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ﴿34﴾
مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ﴿35﴾
بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھےوَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ﴿36﴾
اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سےبَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ﴿37﴾
بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائیاِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ﴿38﴾
بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے،وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ﴿39﴾
تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کااِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿40﴾
مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیںاُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿41﴾
ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں،فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ﴿42﴾
میوے اور ان کی عزت ہوگی،فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ﴿43﴾
چین کے باغوں میں،عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ﴿44﴾
تختوں پر ہوں گے آمنے سامنےیُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ﴿45﴾
ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کابَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ﴿46﴾
سفید رنگ پینے والوں کے لیے لذتلَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ﴿47﴾
نہ اس میں خمار ہے اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرےوَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ﴿48﴾
اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گیكَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ﴿49﴾
بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئےفَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿50﴾
تو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئےقَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ﴿51﴾
ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھایَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ﴿52﴾
مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہوءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ﴿53﴾
کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گیقَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ﴿54﴾
کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گےفَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ﴿55﴾
پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھاقَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ﴿56﴾
کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردےوَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ﴿57﴾
اور میرا رب فضل نہ کرے تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتااَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ﴿58﴾
تو کیا ہمیں مرنا نہیں،اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ﴿59﴾
مگر ہماری پہلی موت اور ہم پر عذاب نہ ہوگااِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿60﴾
بیشک یہی بڑی کامیابی ہے،لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ﴿61﴾
ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے،اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ﴿62﴾
تو یہ مہمانی بھلی یا تھوہڑ کا پیڑاِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ﴿63﴾
بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہےاِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ﴿64﴾
بیشک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہےطَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ﴿65﴾
اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سرفَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ﴿66﴾
پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے،ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ﴿67﴾
پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہےثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ﴿68﴾
پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہےاِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ﴿69﴾
بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے،فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ﴿70﴾
تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیںوَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿71﴾
اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ﴿72﴾
اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجےفَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ﴿73﴾
تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوااِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ع﴿74﴾
مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندےوَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ﴿75﴾
اور بیشک ہمیں نوح نے پکارا تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والےوَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ﴿76﴾
اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی،وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ﴿77﴾
اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھیوَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ﴿78﴾
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھیسَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ﴿79﴾
نوح پر سلام ہو جہاں والوں میںاِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿80﴾
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿81﴾
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ﴿82﴾
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیاوَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَۘ﴿83﴾
اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہےاِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ﴿84﴾
جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کراِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ﴿85﴾
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو،اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ﴿86﴾
کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو،فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿87﴾
تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پرفَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ﴿88﴾
پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھافَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ﴿89﴾
پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوںفَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ﴿90﴾
تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئےفَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ﴿91﴾
پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتےمَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ﴿92﴾
تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتےفَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ﴿93﴾
تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگافَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ﴿94﴾
تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئےقَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ﴿95﴾
فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو،وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ﴿96﴾
اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کوقَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ﴿97﴾
بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو،فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ﴿98﴾
تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایاوَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ﴿99﴾
اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اب وہ مجھے راہ دے گارَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿100﴾
الٰہی مجھے لائق اولاد دے،فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ﴿101﴾
تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی،فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ﴿102﴾
پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے،فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ﴿103﴾
تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھوَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ﴿104﴾
اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم،قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿105﴾
بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ﴿106﴾
بیشک یہ روشن جانچ تھی،وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ﴿107﴾
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیاوَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ﴿108﴾
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی،سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ﴿109﴾
سلام ہو ابراہیم پركَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿110﴾
ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿111﴾
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿112﴾
اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میںوَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ع﴿113﴾
اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والاوَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ﴿114﴾
اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایاوَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ﴿115﴾
اور انہیں اور ان کی قوم کو بڑی سختی سے نجات بخشیوَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ﴿116﴾
اور ان کی ہم نے مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئےوَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ﴿117﴾
اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائیوَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ﴿118﴾
اور ان کو سیدھی راہ دکھائی،وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ﴿119﴾
اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی،سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ﴿120﴾
سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر،اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿121﴾
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿122﴾
بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿123﴾
اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہےاِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ﴿124﴾
جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیںاَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ﴿125﴾
کیا بعل کو پوجتے ہو اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو،اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿126﴾
جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کافَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ﴿127﴾
پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گےاِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿128﴾
مگر اللہکے چُنے ہوئے بندےوَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ﴿129﴾
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی،سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ﴿130﴾
سلام ہو الیاس پر،اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿131﴾
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿132﴾
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿133﴾
اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے،اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ﴿134﴾
جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی،اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ﴿135﴾
مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئیثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ﴿136﴾
پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیاوَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ﴿137﴾
او ربیشک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو،وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ع﴿138﴾
اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیںوَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿139﴾
اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے،اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ﴿140﴾
جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیافَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ﴿141﴾
تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا،فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ﴿142﴾
پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھافَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ﴿143﴾
تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتالَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ﴿144﴾
ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گےفَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ﴿145﴾
پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھاوَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ﴿146﴾
اور ہم نے اس پر کدو کا پیڑ اگایاوَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ﴿147﴾
اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ،فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ﴿148﴾
تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیافَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ﴿149﴾
تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹےاَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ﴿150﴾
یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھےاَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿151﴾
سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں،وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿152﴾
کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں،اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ﴿153﴾
کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ﴿154﴾
تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہواَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ﴿155﴾
تو کیا دھیان نہیں کرتےاَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ﴿156﴾
یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے،فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿157﴾
تو اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو،وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ﴿158﴾
اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گےسُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ﴿159﴾
پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں،اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿160﴾
مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندےفَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ﴿161﴾
تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہومَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ﴿162﴾
تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیںاِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ﴿163﴾
مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہےوَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿164﴾
اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہےوَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ﴿165﴾
اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں،وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ﴿166﴾
اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں،وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿167﴾
اور بیشک وہ کہتے تھےلَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿168﴾
اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتیلَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿169﴾
تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتےفَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿170﴾
تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گےوَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿171﴾
اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے،اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪﴿172﴾
کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی،وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ﴿173﴾
اور بیشک ہمارا ہی لشکر غالب آئے گا،فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ﴿174﴾
تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لووَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ﴿175﴾
اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گےاَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ﴿176﴾
تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ﴿177﴾
پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی،وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ﴿178﴾
اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو،وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ﴿179﴾
اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے،سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ﴿180﴾
پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سےوَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ﴿181﴾
اور سلام ہے پیغمبروں پروَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿182﴾
اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے،