Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 48. Al-Fath · Ayah 21

  1. وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا﴿21﴾

    1. وَّاُخْرٰىاور ایک اور (فتح)
    2. لَمْ تَقْدِرُوْاتم نے قابو نہیں پایا
    3. عَلَيْهَااس پر
    4. قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُگھیر رکھا ہے اللہ نے
    5. بِهَا ۭاس کو
    6. وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ
    7. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر شے پر
    8. قَدِيْرًاقدرت رکھنے والا
Translation · Aasan Quran
اور ایک فتح اور بھی ہے جو ابھی تمہارے قابو میں نہیں آئی، لیکن اللہ نے اس کو اپنے احاطے میں لے رکھا ہے (19) اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت طرح قادر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
19: اس سے مراد مکہ مکرمہ اور اس کے بعد حنین وغیرہ کی فتوحات ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے کہ اگرچہ ابھی مسلمان مکہ مکرمہ کو فتح کرنے کی حالت میں نہیں ہیں، لیکن وہ وقت آنے والا ہے جب قریش مکہ خود حدیبیہ کے معاہدے کی خلاف ورزی کر کے اسے توڑ دیں گے، اور اس کے بعد مسلمانوں کے لیے فتح مکہ کا راستہ کھل جائے گا، اور اس کے بعد حنین وغیرہ کی فتوحات حاصل ہوں گی۔