Ashraf-ul-Hawashi - An-Nahl : 57
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَهٗ١ۙ وَ لَهُمْ مَّا یَشْتَهُوْنَ
وَيَجْعَلُوْنَ : اور وہ بناتے (ٹھہراتے) لِلّٰهِ : اللہ کے لیے الْبَنٰتِ : بیٹیاں سُبْحٰنَهٗ : وہ پاک ہے وَلَهُمْ : اور اپنے لیے مَّا : جو يَشْتَهُوْنَ : ان کا دل چاہتا ہے
اور کہتے ہیں اللہ کی بٹیاں ہیں (فرشتوں کو اللہ کی بٹیاں بناتے ہیں) وہ پاک ذات ہے2 اور ان کو من مانے بیٹے ملے3
2 نہ اس کا کوئی بیٹا ہے اور نہ بیٹی۔ 3 یعنی خدا کے لئے تجیز بھی کرنے لگے ہیں تو بیٹیاں حالانکہ اپنے لئے ان کو ناپسند کرتے ہیں اور جب مانگتے ہیں تو بیٹے۔ (شوکانی)
Top