Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 57
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَهٗ١ۙ وَ لَهُمْ مَّا یَشْتَهُوْنَ
وَيَجْعَلُوْنَ : اور وہ بناتے (ٹھہراتے) لِلّٰهِ : اللہ کے لیے الْبَنٰتِ : بیٹیاں سُبْحٰنَهٗ : وہ پاک ہے وَلَهُمْ : اور اپنے لیے مَّا : جو يَشْتَهُوْنَ : ان کا دل چاہتا ہے
اور یہ کافر اللہ کے لئے بیٹیاں مقرر کرتے ہیں وہ ہر عیب سے پاک ہے اور اپنے لئے وہ چیز تجویز کرتے ہیں جو انکو پسند ہے
57 ۔ اور یہ مشرک اللہ تعالیٰ کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں وہ جملہ عیوب سے منزہ ہے اور اپنے لئے وہ تجویز کرتے ہیں جسکو دل چاہے ۔ یعنی معاذ اللہ فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں بتاتے ہیں اور اسکے لئے بیٹیاں مقرر کرتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے لئے چاہتی چیز کی خواہش کرتے ہیں یہ کس قدر بھونڈی اور مہمل بات ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی اپنے واسطے مانگتے ہیں بیٹا ۔ 12
Top