Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shura : 39
وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الْبَغْیُ هُمْ یَنْتَصِرُوْنَ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ اِذَآ اَصَابَهُمُ : جب پہنچتی ہے ان کو الْبَغْيُ : کوئی زیادتی هُمْ يَنْتَصِرُوْنَ : وہ بدلہ لیتے ہیں
اور وہ لوگ جن پر کوئی ظلم کرتا ہے تو وہ ظالم سے بدلہ لیتے ہیں8
8 یعنی وہ ظالم کے مقابلہ میں ڈٹ جانے والے اور ظالم سے اس کے کئے کا پورا بدلہ لینے والے ہیں۔ ہاں جس حد تک ذاتی غصے کا تعلق ہے اس میں عضو سے کام لینا افضل ہے جیسا کہ آگے آرہا ہے۔
Top