Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 23
قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَؕ
قَالَ فِرْعَوْنُ : فرعون نے کہا وَمَا : اور کیا ہے رَبُّ : رب الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
فرعون نے کہا کہ تمام جہان کا مالک کیا ؟
تفسیر۔ 23۔ قال فرعون ومارب العالمین، ، فرعون کہنے لگا، رب العالمین، کیا چیز ہوتی اور اے موسیٰ تم گمان کرتے ہو کہ تاس کے بھیجے ہوئے رسول ہو تو اپنے الہ کی صفت بیان کرو جس نے تمہیں بھیجا ہے۔ فرعون نے جنس کے متعلق سوال کیا۔ اللہ رب العزت اس سے پاک ہیں۔ اس پر موسیٰ نے اس کو جواب دیا اور ان افعال کو لائے، (معجزات کو پیش کیا) جس کا مثل انسان لانے سے عاجز ہوتا ہے۔
Top