Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 149
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تُطِیْعُوا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَرُدُّوْكُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اِنْ تُطِيْعُوا : اگر تم اطاعت کرو الَّذِيْنَ : ان لوگوں کی كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا يَرُدُّوْكُمْ : وہ پھیر دیں گے تم کو عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ : اوپر تمہاری ایڑیوں کے فَتَنْقَلِبُوْا : تو لوٹ جاؤ گے تم۔ پلٹ جاؤ گے تم خٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے ہوکر
مومنو ! اگر تم کافروں کا کہا مان لو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر (کر مرتد کر) دیں گے پھر تم بڑے خسارے میں پڑجاؤ گے
149۔ (آیت)” یایھا الذین امنوا ان تطیعوا الذین کفروا “۔ اس سے مراد یہود و نصاری ہیں ، حضرت علی ؓ نے فرمایا اس سے مراد منافقین ہیں کیونکہ جب مسلمانوں کو وقتی طور پر شکست ہوئی تو یہ لوگ کہنے لگے کہ اپنے بھائیوں کی طرف لوٹ جاؤ اور ان کا دین اختیار کرو ۔ (آیت)” یردوکم علی اعقابکم “۔ وہ تمہیں پہلے دین کی طرف لوٹا دیں گے جو شرک وکفر ہے (آیت)” فتنقلبوا خاسرین “۔
Top