Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 69
وَدَّتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ یُضِلُّوْنَكُمْ١ؕ وَ مَا یُضِلُّوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ
وَدَّتْ : چاہتی ہے طَّآئِفَةٌ : ایک جماعت مِّنْ : سے (کی) اَھْلِ الْكِتٰبِ : اہل کتاب لَوْ : کاش يُضِلُّوْنَكُمْ : وہ گمراہ کردیں تمہیں وَمَا : اور نہیں يُضِلُّوْنَ : وہ گمراہ کرتے اِلَّآ : مگر اَنْفُسَھُمْ : اپنے آپ وَمَا يَشْعُرُوْنَ : اور وہ نہیں سمجھتے
(اے اہل اسلام) بعضے اہل کتاب اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ تم کو گمراہ کردیں مگر یہ (تم کو کیا گمراہ کریں گے) اپنے آپ کو ہی گمراہ کر رہے ہیں اور نہیں جانتے
(تفسیر) 69۔: (آیت)” ودت طائفۃ من اھل الکتاب “ یہ آیت اس وقت نازل ہوئی ، جب یہودیوں نے ان صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین معاذ بن جبل ؓ ، حذیفہ بن یمان ؓ ، عمار بن یاسر ؓ ، کو اپنے مذہب کی دعوت دی (آیت)” ودت طائفۃ “ کا معنی ہے اہل کتاب کی ایک جماعت نے تمنا کی (یہود نے) (آیت)” لویضلونکم “ وہ تمہیں تمہارے دین سے پھیر دیں اور کفر کی طرف لوٹا دیں ۔ (آیت)” وما یضلون الا انفسھم وما یشعرون “۔
Top