Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 65
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
وَاِلٰي : اور طرف عَادٍ : عاد اَخَاهُمْ : ان کے بھائی هُوْدًا : ہود قَالَ : اس نے کہا يٰقَوْمِ : اے میری قوم اعْبُدُوا : عبادت کرو اللّٰهَ : اللہ مَا لَكُمْ : تمہارے لیے نہیں مِّنْ : کوئی اِلٰهٍ : معبود غَيْرُهٗ : اس کے سوا اَفَلَا تَتَّقُوْنَ : تو کیا تم نہیں ڈرتے
اور اسی طرح قوم عاد کی طرف انکے بھائی ھود کو بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ بھائیوں خدا ہی کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ کیا تم ڈرتے نہیں ؟
65(والی عاد اخاھم ھوداً ) یہ قوم عاد بن عوض بن ارم بن سام بن نوح ع لیہ السلام کی اولاد سے تھی۔ یہ عاد اولیٰ ہے۔ ھود (علیہ السلام) ان کے نسبی بھائی تھے دینی بھائی نہ تھے۔ ھود (علیہ السلام) کا نسب نامہ یہ ہے ھود بن عبداللہ بن رباح بن جلود بن عاد بن عوص اور ابن اسحاق (رح) فرماتے ہیں نسب نامہ یہ ہے کہ ابن شالخ بن الحسند بن سام بن نوح۔ (قال یقوم اعبدوا اللہ مالکم من الہ غیرہ ط افلا تتقون) تتقون تخافون کے معنی میں ہے۔
Top