Bayan-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 2
اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۙ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُؕ
اللّٰهُ : اللہ لَآ : نہیں اِلٰهَ : معبود اِلَّا ھُوَ : اس کے سوا الْحَيُّ : ہمشہ زندہ الْقَيُّوْمُ : سنبھالنے والا
اللہ تعالیٰ ایسے ہیں کہ ان کے سوا کوئی (قابل) معبود (بنانے کے) نہیں وہ زندہ جاوید ہیں سب چیزوں کے سنبھالنے والے ہیں۔ (ف 2) (2)
2۔ حی وقیوم کے صفات لانے میں اشارہ ہے معبودان باطلہ کے معبود نہ ہونے کی دلیل عقلی پر کیونکہ ان میں یہ صفتیں نہیں۔
Top