Dure-Mansoor - Al-Haaqqa : 5
فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ
فَاَمَّا : تو رہے ثَمُوْدُ : ثمود فَاُهْلِكُوْا : پس وہ ہلاک کہے گئے بِالطَّاغِيَةِ : اونچی آواز سے
سو ثمود تو زور والی آواز سے ہلاک کردئیے گئے
4۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاہلکوا بالطاغیۃ کہ وہ لوگ غیر معمولی چیخ سے ہلاک ہوئے یعنی گناہوں کی وجہ سے۔ اور ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ اس سے سخت چیخ مراد ہے۔ 5۔ عبد الرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاہلکو ا بالطاغیہ سخت ہیبت ناک چیخ سے ہلاک کیے گئے یعنی اللہ تعالیٰ نے ان پر ایک چیخ بھیجی جس نے ان کو گرادیا اور وہ ہلاک کردئیے گئے۔ اللہ تعالیٰ کے اس قول میں آیت بریح صرصر عاتیہ ایک سخت ٹھنڈی ہوا سے ہلاک کیے گئے یعنی اللہ تعالیٰ نے ان پر سخت ٹھنڈی اور بہت تیز آندھی کو بھیجا۔ یہاں تک کہ ان کے دل پھٹ گئے۔
Top