Jawahir-ul-Quran - Faatir : 10
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْعِزَّةَ فَلِلّٰهِ الْعِزَّةُ جَمِیْعًا١ؕ اِلَیْهِ یَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّیِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ یَرْفَعُهٗ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَمْكُرُوْنَ السَّیِّاٰتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ١ؕ وَ مَكْرُ اُولٰٓئِكَ هُوَ یَبُوْرُ
مَنْ : جو کوئی كَانَ يُرِيْدُ : چاہتا ہے الْعِزَّةَ : عزت فَلِلّٰهِ : تو اللہ کے لیے الْعِزَّةُ : عزت جَمِيْعًا ۭ : تمام تر اِلَيْهِ : اس کی طرف يَصْعَدُ : چڑھتا ہے الْكَلِمُ الطَّيِّبُ : کلام پاکیزہ وَالْعَمَلُ : اور عمل الصَّالِحُ : اچھا يَرْفَعُهٗ ۭ : وہ اس کو بلند کرتا ہے وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ يَمْكُرُوْنَ : تدبیریں کرتے ہیں السَّيِّاٰتِ : بری لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۭ : عذاب سخت وَمَكْرُ : اور تدبیر اُولٰٓئِكَ : ان لوگوں هُوَ يَبُوْرُ : وہ اکارت جائے گی
جس کو چاہے14 عزت تو اللہ کے لیے ہے ساری عزت اس کی طرف چڑھتا ہے15 کلام ستھرا اور کام نیک اس کو اٹھا لیتا ہے اور جو لوگ داؤ میں ہیں برائیوں کے16 ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان کا داؤ ہے ٹوٹے کا
ٖف 14:۔ من کان یرید الخ : یہ ایک شبہ کا جواب ہے یعنی اگر تم اس غلط فہمی میں مبتلا ہو کہ ان معبودانِ باطلہ کی پرستش اور پکار سے تمہیں عزت حاصل ہوگی۔ تو یہ خیال دل سے نکال دو ، عزت اللہ کے اختیار میں ہے۔ اور اسی کی عبادت اور خدمت سے ملتی ہے۔ اس لیے تم حاجات و مصائب میں صرف اسی کو پکارو۔ جیسا کہ دوسری جگہ ارشاد ہے واتخذوا من دون اللہ الہۃ لیکونوا لھم عزا۔ کلا سیکفرون بعبادتہم ویکونون علیہم ضدا (مریم) ۔ 15:۔ الیہ یصعد الخ : یعنی اللہ تعالیٰ ہی کلمات طیبات کو قبول فرماتا ہ۔ الکلم الطیب سے کلمہ توحید اور صفات باری تعالیٰ مراد ہیں۔ التوحید والتحمید و ذکر اللہ و یہ کنایہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عمل صالح کو قبول فرماتا ہے۔ ٖف 16:۔ والذین یمکرون الخ : یہ تخویف اخروی ہے جو لوگ دین اسلام کو مٹانے کے لیے اور پیغمبر خدا ﷺ اور مومنوں کے خلا برے منصوبے اور پروگرام بناتے رہتے ہیں ان کے لیے سخت ترین سزا مقرر ہے اور ان کا ہر مکر و فریب اور منصوبہ ناکام اور بیکار ہے۔
Top