Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 181
وَ مِمَّنْ خَلَقْنَاۤ اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ۠   ۧ
وَمِمَّنْ : اور سے۔ جو خَلَقْنَآ : ہم نے پیدا کیا اُمَّةٌ : ایک امت (گروہ) يَّهْدُوْنَ : وہ بتلاتے ہیں بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ (ٹھیک) وَبِهٖ : اور اس کے مطابق يَعْدِلُوْنَ : فیصلہ کرتے ہیں
اور ہماری مخلوق میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو حق کے موافق ہدایت کرتے ہیں اور حق ہی کے مطابق انصاف کرتے ہیں۔
181 اور جن لوگوں کو ہم نے پیدا کیا ہے ان میں سے ایک جماعت ایسی بھی ہے جو دین حق کے موافق لوگوں کو ہدایت بھی کرتی ہے اور اسی دین حق کے مطابق معاملات کے متعلق لوگوں میں انصاف بھی کرتی ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی شرع پر مطلب یہ ہے کہ تمام مخلروق یکساں نہیں ہے جہاں بہت سے برے ہیں وہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے کردار اور ان کا انصاف شریعت اسلامی کے موافق ہے۔
Top