Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 182
وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَۚۖ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات کو سَنَسْتَدْرِجُهُمْ : آہستہ آہستہ ان کو پکڑیں گے مِّنْ حَيْثُ : اس طرح لَا يَعْلَمُوْنَ : وہ نہ جانیں گے (خبر نہ ہوگی)
اور وہ لوگ جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ہم ان کو اس طور پر آہستہ آہستہ ہلاکت و تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی
182 اور وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کی تکذیب اور ان کو جھٹلانے کا شیوہ اختیار کررکھا ہے ہم ان کو بتدریج آہستہ آہستہ جہنم اور ہلاکت و تباہی کی طرف اس طور پر لے جائیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔ یعنی ہم ان کو غیر محسوس طریقہ پر تباہی کے گڑھے کی طرف لے جارہے ہیں۔
Top