Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 180
وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا١۪ وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اَسْمَآئِهٖ١ؕ سَیُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے لیے الْاَسْمَآءُ : نام (جمع) الْحُسْنٰى : اچھے فَادْعُوْهُ : پس اس کو پکارو بِهَا : ان سے وَذَرُوا : اور چھوڑ دو الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يُلْحِدُوْنَ : کج روی کرتے ہیں فِيْٓ اَسْمَآئِهٖ : اس کے نام سَيُجْزَوْنَ : عنقریب وہ بدلہ پائیں گے مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
اور اچھے اچھے سب نام اللہ کیلئے خاص ہیں لہٰذا انہی ناموں سے اس کو پکارا کرو اور ان لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں کج روی کا طریقہ اختیار کرتے ہیں ایسے لوگ جو کچھ کررہے ہیں بہت جلد اس کا بدلہ دیئے جائیں گے
180 اور سب اچھے اچھے مخصوص نام اللہ ہی کے لئے خاص ہیں لہٰذا ان ہی مخصوص ناموں کے ساتھ اس کو پکارا کرو اور ان لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ کے ناموں میں کج روی اختیار کرتے ہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو ایسے لوگ جو کچھ کررہے ہیں ان کو ضرور ان کے کئے کی پاداش بھگتنی ہوگی اور بہت جلد ان کو ان کے کئے کا بدلہ دیا جائے گا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں اللہ نے اپنے وصف بتائے ہیں کہ مناجات میں وہ کہہ کر پکارو کہ تم پر متوجہ ہو اور کج راہ نہ چلو کج راہ یہ کہ جو وصف نہیں بتائے وہ کہے جیسے اللہ کو بڑا کہا نفسا نہیں کہا یا قدیم کہا پرانا نہیں کہا اور ایک کج راہ یہ ہے کہ ان کو سحر میں چلا دے وہ اپنے کئے کا بدلا پار ہیں گے یعنی قرب خدا نہ ملے گا وہ مطلب ملے گا برایا بھلا۔ 12 مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وہی نام استعمال کئے جائیں جو کتاب و سنت سے ثابت ہوں۔
Top