Urwatul-Wusqaa - Al-A'raaf : 181
وَ مِمَّنْ خَلَقْنَاۤ اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ۠   ۧ
وَمِمَّنْ : اور سے۔ جو خَلَقْنَآ : ہم نے پیدا کیا اُمَّةٌ : ایک امت (گروہ) يَّهْدُوْنَ : وہ بتلاتے ہیں بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ (ٹھیک) وَبِهٖ : اور اس کے مطابق يَعْدِلُوْنَ : فیصلہ کرتے ہیں
اور جن لوگوں کو ہم نے پیدا کیا ان میں ضرور ایک گروہ ایسے لوگوں کا بھی ہے جو لوگوں کو سچائی کی راہ دکھاتا ہے اور سچائی ہی کے ساتھ ان میں انصاف بھی کرتا ہے
انسانوں میں ایسے انسان بھی یقیناً موجود د ہیں جو سچائی کی راہ دکھاتے ہیں : 205: مطلب یہ ہے کہ سارے انسان ایک ہی طرح کے نہیں بلکہ جہاں عقل و فکر سے کام نہ لینے والے موجود ہیں وہاں عقل و فکر سے کام لینے والے بھی موجود ہیں ۔ سارے ہی اندھے اور بہرے نہیں ۔ جو اپنی عقل سے کام لیتے ہیں وہ یقیناً حق کو پہچانتے ہیں ۔ اگر مشرک اس دنیا میں موجود ہیں تو یقیناً موحد بھی موجود ہیں اور اگر بےراہ روئوں کی کمی نہیں تو بہر حال سیدھی راہ چلنے والے بھی موجود ہیں اگرچہ وہ کم ہی ہوں ۔ اگر ایسے لوگ موجود ہیں جو حق و ناحق میں فرق نہیں کرتے تو یقیناً فرق کرنے والے بھی موجود ہیں جن کو حق اور ناحق صاف صاف نظر آتا ہے اور وہ خود بھی شناخت رکھتے ہیں اور دوسروں کو بھی شناخت کراتے ہیں ۔ پھر ظاہر ہے کہ جہاں سچائی موجود ہے وہاں انصاف بھی یقیناً موجود ہوگا ۔
Top