بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 1
طٰسٓمّٓ
طٰسٓمّٓ : طا۔ سین۔ میم
طا۔ سیم۔ میم،1۔
1۔ کہا گیا ہے کہ ط سے اشارہ ہے طرف قلوب عارفین کی طرف اور س سے سرورمحبین کی طرف اور م سے مناجات مریدین کی طرف الطاء اشارۃ الی طرب قلوب العارفین والسین سرور المحبین والمیم مناجات المریدین (کبیر) دوسرا قول یہ ہے کہ ” ذی الطول “ کا مخفف ہے اور س قدوس کا اور م رحمن کا۔ عن محمد ابن کعب انہ قال فی ھذا الطاء من ذی الطول والسین من القدوس والمیم من الرحمن (روح) (آیت) ” تلک “۔ اشارۂ بعید ہے۔ لیکن یہاں مقصود علو منزلت کا اظہار ہے۔ اشارۃ الی السورۃ ما فی ذلک من معنی البعد للتنبیہ علی بعد منزلۃ المشارالیہ فی الفخامۃ (روح)
Top