Tafseer-e-Mazhari - At-Tawba : 89
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠   ۧ
اَعَدَّ : تیار کیا اللّٰهُ : اللہ لَهُمْ : ان کے لیے جَنّٰتٍ : باغات تَجْرِيْ : جاری ہیں مِنْ تَحْتِهَا : ان کے نیچے الْاَنْھٰرُ : نہریں خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے فِيْهَا : ان میں ذٰلِكَ : یہ الْفَوْزُ : کامیابی الْعَظِيْمُ : بڑی
خدا نے ان کے لیے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ ان میں رہی گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے
اعد اللہ لھم جنت تجری من تحتھا الانھر خلدین فیھا ذلک الفوز العظیم۔ اللہ نے ان کیلئے جنتیں تیار کردی ہیں جن کے درختوں کے نیچے نہریں بہتی ہیں ‘ ان کے اندر وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی ہے بڑی کامیابی۔ آخرت میں جو بھلائیاں ان کو ملیں گی ‘ اس آیت میں ان کا (مجمل) اظہار ہے۔
Top