Mutaliya-e-Quran - Al-Hashr : 15
كَمَثَلِ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِیْبًا ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۚ
كَمَثَلِ : حال جیسا الَّذِيْنَ : جو لوگ مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے قبل قَرِيْبًا : قریبی زمانہ ذَاقُوْا : انہوں نے چکھ لیا وَبَالَ اَمْرِهِمْ ۚ : اپنے کام کا وبال وَلَهُمْ : اور ان کے لئے عَذَابٌ اَلِيْمٌ : عذاب دردناک
یہ اُنہی لوگوں کے مانند ہیں جو اِن سے تھوڑی ہی مدت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں اور اِن کے لیے دردناک عذاب ہے
[كَمَثَلِ الَّذِينَ : (ان کی مثال) ان لوگوں کی مثال کی مانند ہے جو ][ مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے تھے ][ قَرِيْبًا : قریبی زمانے میں ][ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ : انھوں نے چکھی اپنے کام کی سزا ][وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ : اور ان کے لیے ایک دردناک عذاب ہے ]
Top