Siraj-ul-Bayan - Al-Qasas : 11
وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ١٘ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ
وَقَالَتْ : اور اس نے (موسی کی والدہ نے) کہا لِاُخْتِهٖ : اس کی بہن کو قُصِّيْهِ : اس کے پیچھے جا فَبَصُرَتْ : پھر دیکھتی رہ بِهٖ : اس کو عَنْ جُنُبٍ : دور سے وَّهُمْ : اور وہ لَا يَشْعُرُوْنَ : (حقیقت حال) نہ جانتے تھے
اور اس نے موسیٰ کی بہن سے کہا ۔ کہ تو اس پیچھے چلی جا ۔ پھر وہ اسے دور سے دیکھتی رہی اور انہیں معلوم بھی نہ ہوا
حل لغات :۔ عن جنب ۔ بُعد اور دوری سے
Top