Tafseer-al-Kitaab - Al-Insaan : 23
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًاۚ
اِنَّا : بیشک ہم نَحْنُ نَزَّلْنَا : ہم نے نازل کیا عَلَيْكَ : آپ پر الْقُرْاٰنَ : قرآن تَنْزِيْلًا : بتدریج
(اے پیغمبر، ) بیشک ہم ہی نے تم پر قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا ہے۔
[12] تاکہ تم تھوڑا تھوڑا کر کے امت تک بسہولت پہنچاتے رہو اور لوگوں کو بھی قبول کرنے میں آسانی رہے۔
Top