Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 22
لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ
لَسْتَ : نہیں آپ عَلَيْهِمْ : ان پر بِمُصَۜيْطِرٍ : داروغہ
آپ ان پر داروغہ نہیں لگائے گئے
آپ ﷺ ان پر داروغہ نہیں لگائے گئے 22 ؎ فرمایا جا رہا ہے کہ اے پیغمبر اسلام ﷺ ! ہم نے آپ ﷺ کو ان کا ذمہ دار ٹھہرایا کہ اگر یہ ایمان نہ لائیں تو آپ ﷺ سے ان کے ایمان نہ لانے کی باز پرس ہوگی۔ ( مصیطر) کا تلفظ صاد سے بھی ہے اور سین سے بھی اور معنی دونوں کے ایک ہی طرح ہیں اس لیے دونوں طرح اس کا لکھنا جائز اور صحیح ہے اس کی وضاحت ہم پیچھے عروۃ الوثقیٰ ، جلد ہشتم سورة الطور کی آیت 37 میں کرچکے ہیں وہاں سے ملاحظہ کریں۔
Top