Ashraf-ul-Hawashi - At-Tahrim : 9
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ : اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جَاهِدِ الْكُفَّارَ : جہاد کیجئے کافروں سے وَالْمُنٰفِقِيْنَ : اور منافقوں سے وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ : اور سختی کیجئے ان پر وَمَاْوٰىهُمْ : اور ان کا ٹھکانہ جَهَنَّمُ : جہنم ہے وَبِئْسَ : اور بدترین الْمَصِيْرُ : ٹھکانہ ہے
اسے پیغمبر کافروں کے ساتھ تلوار سے اور منافقوں کے ساتھ زبان سے جہاد کرتا رہ اور ان سے سختی سے پیش آ (گھرک جھڑک کر2 اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے
2 یعنی ان کے مقابلہ میں نرمی کا رویہ اختیار نہ کریں (دیکھیے سورة الفتح 29)
Top