Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 67
وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠   ۧ
وَلَوْ نَشَآءُ : اور اگر ہم چاہیں لَمَسَخْنٰهُمْ : ہم مسخ کردیں انہیں عَلٰي : پر۔ میں مَكَانَتِهِمْ : اور ان کی جگہیں فَمَا اسْتَطَاعُوْا : پھر نہ کرسکیں مُضِيًّا : چلنا وَّلَا يَرْجِعُوْنَ : اور نہ وہ لوٹیں
اور اگر ہم چاہیں تو ان کی جگہ پر ان کی صورتیں بدل دیں پھر وہاں سے نہ آگے جاسکیں اور نہ (پیچھے) لوٹ سکیں
67، ولو نشاء لمسخناھم علی مکانتھم، اگر ہم چاہتے تو ان کے گھروں کے اندرہی ان کو سوروں اور بندروں کی شکل پر کردیتے ۔ بعض نے یہ مطلب بیان کیا ہے کہ ہم ان بےجان پتھر کردیتے کہ گھروں کے داندر پڑے رہتے جن میں کوئی روح نہیں ۔ ، فما استطاعوامضیاولا یرجعون، نہ وہ واپس لوٹنے پر قادرہوتے اور نہ رجوع کرنے کے۔
Top