Ashraf-ul-Hawashi - Yaseen : 67
وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠   ۧ
وَلَوْ نَشَآءُ : اور اگر ہم چاہیں لَمَسَخْنٰهُمْ : ہم مسخ کردیں انہیں عَلٰي : پر۔ میں مَكَانَتِهِمْ : اور ان کی جگہیں فَمَا اسْتَطَاعُوْا : پھر نہ کرسکیں مُضِيًّا : چلنا وَّلَا يَرْجِعُوْنَ : اور نہ وہ لوٹیں
اور اگر ہم چاہیں تو جہاں میں وہیں ان کی صورت بدل دیں تو نہ آگے بڑھ سکیں اور نہ لوٹتے ہی جن پڑے3
3 ان کی صورت بدل دیں یعنی بندر، سور، پتھر یا لولے لنگڑے اور اپاہج بنادیں اور اپنی جگہ سے پل نہ سکیں مگر ہم نے انہیں مہلت دی ہے لہٰذا ان کو چاہیے کہ ہماری اور قدرت اور اپنی بےبسی کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکارنہ ہوں۔ (وحیدی)
Top