Urwatul-Wusqaa - An-Noor : 67
وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠   ۧ
وَلَوْ نَشَآءُ : اور اگر ہم چاہیں لَمَسَخْنٰهُمْ : ہم مسخ کردیں انہیں عَلٰي : پر۔ میں مَكَانَتِهِمْ : اور ان کی جگہیں فَمَا اسْتَطَاعُوْا : پھر نہ کرسکیں مُضِيًّا : چلنا وَّلَا يَرْجِعُوْنَ : اور نہ وہ لوٹیں
اگر ہم چاہیں تو ان کے مکان پر ان کو مسخ کردیں کہ وہ آگے نہ چل سکیں اور نہ ہی پیچھے لوٹ سکیں
اگر ہم چاہیں تو ان کو اس مقام پر جہاں وہ آرام کر رہے ہیں پکڑلیں : 67۔ ہمارے قانون میں ان سب کو نیک وبد سمجھ کر آزادی دی جاچکی ہے وہ چاہیں اپنی مرضی سے جو کریں ہم ان کو بزور پابند نہیں کریں گے اور اس اعلان کے بعد پھر ان کو بزور روک دیں ایسا نہیں ہو سکتا ہاں ! اگر ہماری طرف سے یہ ڈھیل نہ دی گئی ہوتی تو وہ دوسری بات تھی ، اگر ہماری مشیت کا فیصلہ یہ ہوتا کہ ہم چاہتے ان کو مسخ کردیں تو جس جگہ موجود تھے وہیں ان کو پکڑ کر اسی زمین کے اندر ان کو دھنسا دیتے یا زمین کو شق کر کے زمین کے اندر دھنسا دیتے ۔ اس طرح کہ نہ وہ آگے جاسکتے اور نہ ہی پیچھے ہٹ سکتے اور اسی جگہ پر ان کو ڈھیر کردیا جاتا ۔ لیکن جب ہم نے ان کو ڈھیل دے دی تو کیا ڈھیل دینے کا فیصلہ تمہاری خاطر واپس لے لیا جائے اور ان کو مشیت کے مطابق وہ کچھ نہ کرنے دیا جائے جو نہ کرنا چاہتے ہیں تو اس سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ تم انہی کو دیکھ لو جن کو ہماری مشیت نے یہ ڈھیل نہیں دی کیا ایسوں کی کوئی کمی ہے ۔
Top