Dure-Mansoor - Yaseen : 67
وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠   ۧ
وَلَوْ نَشَآءُ : اور اگر ہم چاہیں لَمَسَخْنٰهُمْ : ہم مسخ کردیں انہیں عَلٰي : پر۔ میں مَكَانَتِهِمْ : اور ان کی جگہیں فَمَا اسْتَطَاعُوْا : پھر نہ کرسکیں مُضِيًّا : چلنا وَّلَا يَرْجِعُوْنَ : اور نہ وہ لوٹیں
اور اگر ہم چاہتے تو انہیں ان کی جگہ پر مسخ کردیتے اس طرح پر کہ وہ جہاں ہیں وہی رہ جاتے جس کی وجہ سے یہ نہ آگے چل سکتے اور نہ پیچھے کو لوٹ سکتے
5:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولو نشآء لمسخنہم “ یعنی اگر اللہ تعالیٰ چاہتے تو ان کو اندھا بنا کر چھوڑ دیتے تو یونہی وہ بھٹکتے پھرتے (آیت) ” ولو نشآء لمسخنہم علی مکانتھم “ (اور اگر ہم چاہتے تو ان کو ان جگہوں پر مسخ کردیتے) یعنی اگر ہم چاہتے تو ان کو اپاہج بنادیتے تو وہ کھڑے نہ ہوسکتے۔ 6:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” فما استطاعوا مضیاولا یرجعون “ کہ وہ نہ آگے چل سکتے اور نہ پیچھے لوٹ سکتے یعنی وہ نہ آگے بڑھ سکتے اور نہ پیچھے لوٹ سکتے۔
Top