Tafseer-e-Baghwi - Saad : 29
كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ
كِتٰبٌ : ایک کتاب اَنْزَلْنٰهُ : ہم نے اسے نازل کیا اِلَيْكَ : آپ کی طرف مُبٰرَكٌ : مبارک لِّيَدَّبَّرُوْٓا : تاکہ وہ غور کریں اٰيٰتِهٖ : اس کی آیات وَلِيَتَذَكَّرَ : اور تاکہ نصیحت پکڑیں اُولُوا الْاَلْبَابِ : عقل والے
(یہ) کتاب جو ہم نے تم پر نازل کی ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں
تفسیر 29۔ ، کتاب انزلناہ الیک، یہ کتاب جو ہم نے آپ کی طرف نازل کی ۔ ، مبارک، اس میں بہت ساری خیر اور نفع ہیں۔ ، لیدبروا، تاکہ اس میں غور و فکر کرو۔ ، ایاتہ، اور اس میں تفکر کرو۔ ابو جعفر نے، لیتدبروا، پڑھا ہے ایک تاء کے ساتھ اور دال کی تخفیف کے ساتھ۔ حسن کا قول ہے کہ اس کی آیت میں اور اس کی اتباع کرنے والوں میں غور و فکر کرو۔ ، ولیتذکر، اور چاہیے کہ نصیحت کریں۔ ، اولوا الالباب،
Top