Kashf-ur-Rahman - Saad : 29
كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ
كِتٰبٌ : ایک کتاب اَنْزَلْنٰهُ : ہم نے اسے نازل کیا اِلَيْكَ : آپ کی طرف مُبٰرَكٌ : مبارک لِّيَدَّبَّرُوْٓا : تاکہ وہ غور کریں اٰيٰتِهٖ : اس کی آیات وَلِيَتَذَكَّرَ : اور تاکہ نصیحت پکڑیں اُولُوا الْاَلْبَابِ : عقل والے
یہ قرآن ایک بابرکت کتاب ہے جس کو ہم نے آپ پر اس واسطے نازل کیا ہے کہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل دانش اس سے نصیحت قبول کریں۔
(29) یہ قرآن کریم ایک کتاب ہے جس کو ہم نے آپ کی طرف بذریعہ وحی نازل کیا ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل وعقل و دانش اس سے نصیحت حاصل کریں۔ حضرت حسن بصری ؓ سے منقول ہے کہ تدبر آیات قرآنی کا یہ ہے کہ ان کا اتباع کرے تذکرہ اور تدبر کا حاصل یہی ہے آگے پھر بعض انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے قصص کا تذکرہ فرمایا اور یہ توحید و رسالت اور بعثت کا تذکرہ ضمناً آگیا۔
Top