Bayan-ul-Quran - Saad : 88
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠   ۧ
وَلَتَعْلَمُنَّ : اور تم ضرور جان لو گے نَبَاَهٗ : اس کا حال بَعْدَ : بعد حِيْنٍ : ایک وقت
اور تھوڑے دنوں پیچھے تم کو اس کا حال معلوم ہوجائے گا (یعنی مرنے کے ساتھ ہی حقیقت کھل جائے گی کہ یہ حق تھا) ۔ (ف 4)
4۔ اس سورت میں قرآن کی تین جگہ مدح ہے اور تینوں جگہ اس کو ذکر فرمایا ہے اول میں ذی الذکر وسط میں لیتذکر اخیر میں ذکر للعالمین۔
Top