Tafseer-e-Baghwi - Saad : 88
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠   ۧ
وَلَتَعْلَمُنَّ : اور تم ضرور جان لو گے نَبَاَهٗ : اس کا حال بَعْدَ : بعد حِيْنٍ : ایک وقت
اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا
88، ولتعلمن، تم کفار مکہ کو۔ ، نباہ، سچی خبر معلوم ہوجائے گی۔ ، بعد حین، حضرت ابن عباس رض اللہ عنہما اور قتادہ کے نزدیک مرنے کے بعد مراد ہے۔ عکرمہ کا قول ہے کہ قیامت کے دن جان لوگے۔ کلبی کا بیان ہے کہ جس چیز کا علم باقی ہے جب وہ ظاہر ہوجائے گا اور اس کا علم معلوم ہونا موت کے بعد ہے۔ حسن کا قول ہے کہ مرنے کے وقت آدمی کے سامنے سچی خبرآجاتی ہے۔
Top