Dure-Mansoor - Saad : 88
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠   ۧ
وَلَتَعْلَمُنَّ : اور تم ضرور جان لو گے نَبَاَهٗ : اس کا حال بَعْدَ : بعد حِيْنٍ : ایک وقت
اور کچھ عرصہ کے بعد تم اس کا حال ضرور جان لوگے
1:۔ عبد بن حمید (رح) وابن المنذر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” ولتعلمن نباہ بعد حین “ (اور تھوڑے دنوں کے بعد تم کو اس کا حل معلوم ہوجائے گا) یعنی موت کے بعد اور حسن (رح) نے فرمایا : اے ابن آدم ! موت کے وقت تیرے پاس یقینی خبرآجائے گی۔ 2:۔ ابن جریر (رح) نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” ولتعلمن نباہ بعد حین “ میں ” حین “ سے مراد ہے قیامت کا دن۔ 3:۔ ابن جریر (رح) نے ابن زید (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” ولتعلمن نباہ “ سے مراد ہے کہ اس بات کے سچ ہونے کا ان کو قیامت کے دن اور علم ہوگا جو وہ جھٹلاتے تھے اور یہ آیت پڑھی (آیت ) ” لکل نبا مستقر “ اور وہ آخرت کا دن ہوگا) جس میں حق ثابت ہوگا اور اس میں باطل ہوجائے گا۔ الحمد للہ سورة ص ٓ مکمل ہوئی :
Top