Tafseer-e-Baghwi - Al-Kahf : 31
یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّخَفِّفَ عَنْكُمْ١ۚ وَ خُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفًا
يُرِيْدُ : چاہتا ہے اللّٰهُ : اللہ اَنْ : کہ يُّخَفِّفَ : ہلکا کردے عَنْكُمْ : تم سے وَخُلِقَ : اور پیدا کیا گیا الْاِنْسَانُ : انسان ضَعِيْفًا : کمزور
ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی انکو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیے لگا کر بیٹھا کریں گے (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے
31 ۔ ” اولئک لھم جنات عدن “ ان کے رہنے کی جگہ۔ اس کو عدن کے ساتھ تعبیر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں مؤمنین ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ ” تجری… تا … من ذھب “ سعید بن جبیر ؓ کا قول ہے کہ ان میں سے ہر ایک کو تین تین کنگن پہنائے جائیں گے۔ ایک سونے کا ایک چاندی کا اور ایک جواہر اور موتیوں کا۔ ” ویلبسون ثیابًا خضر من سندس “ باریک ریشمی کپڑا ” واستبرق “ موٹا ریشمی کپڑا۔ یعنی اس کی بناوٹ میں مضبوطی ہوگی۔ ” متکئین فیھا “ مسہریوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے۔ ” علی الارائک “ وہ پردے مسہری کے ہوں گے اس کا واحد أریکہ ہے۔ ” نعم الثواب “ ان کے لیے اچھا بدلہ ہے۔ ” وحسنت “ ان کی منہری ” مرتفقًا “ بیٹھنے کی جگہ اور قرار کی جگہ مراد ہے۔
Top