Tafseer-e-Usmani - Saad : 30
وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌؕ
وَوَهَبْنَا : اور ہم نے عطا کیا لِدَاوٗدَ : داؤد کو سُلَيْمٰنَ ۭ : سلیمان نِعْمَ الْعَبْدُ ۭ : بہت اچھا بندہ اِنَّهٗٓ : بیشک وہ اَوَّابٌ : رجوع کرنے والا
اور دیا ہم نے داؤد کو سلیمان4 بہت خوب بندہ وہ ہے رجوع رہنے والا
4  یعنی سلیمان بیٹا دیا جو انہی کی طرح نبی اور بادشاہ ہوا۔
Top