34. Sabaسبإ
Sheba · Meccan · 54 ayahs · 6 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ﴿1﴾
- اَلْحَمْدُتمام تعریفیں
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- الَّذِيْ لَهٗوہ جس کے لیے
- مَاجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَمَااور جو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَهُاور اسی کے لیے
- الْحَمْدُہر تعریف
- فِي الْاٰخِرَةِ ۭآخرت میں
- وَهُوَاور وہ
- الْحَكِيْمُحکمت والا
- الْخَبِيْرُخبر رکھنے والا
حمد اُس خدا کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے اور آخرت میں بھی اسی کے لیے حمد ہے وہ دانا اور باخبر ہےیَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا١ؕ وَ هُوَ الرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ﴿2﴾
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَا يَلِجُجو داخل ہوتا ہے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَمَااور جو
- يَخْرُجُنکلتا ہے
- مِنْهَااس سے
- وَمَااور جو
- يَنْزِلُنازل ہوتا ہے
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- وَمَااور جو
- يَعْرُجُچڑھتا ہے
- فِيْهَا ۭاس میں
- وَهُوَاور وہ
- الرَّحِيْمُمہربان
- الْغَفُوْرُبخشنے والا
جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اُس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے، ہر چیز کو وہ جانتا ہے، وہ رحیم اور غفور ہےوَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَاْتِیْنَا السَّاعَةُ١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتَاْتِیَنَّكُمْ١ۙ عٰلِمِ الْغَیْبِ١ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ لَاۤ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرُ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍۗۙ﴿3﴾
- وَقَالَاور کہا (کہتے ہیں)
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- لَا تَاْتِيْنَاہم پر نہیں آئے گی
- السَّاعَةُ ۭقیامت
- قُلْفرما دیں
- بَلٰىہاں
- وَرَبِّيْقسم میرے رب کی
- لَتَاْتِيَنَّكُمْ ۙالبتہ تم پر ضرور آئے گی
- عٰلِمِجاننے والا
- الْغَيْبِ ۚغیب
- لَا يَعْزُبُپوشیدہ نہیں
- عَنْهُاس سے
- مِثْقَالُ ذَرَّةٍایک ذرہ کے برابر
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَلَااور نہ
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَآاور نہ
- اَصْغَرُچھوٹا
- مِنْ ذٰلِكَاس سے
- وَلَآاور نہ
- اَكْبَرُبڑا
- اِلَّامگر
- فِيْمیں
- كِتٰبٍ مُّبِيْنٍروشن کتاب
منکرین کہتے ہیں کہ کیا بات ہے کہ قیامت ہم پر نہیں آ رہی ہے! کہو، قسم ہے میرے عالم الغیب پروردگار کی، وہ تم پر آ کر رہے گی اُس سے ذرہ برابر کوئی چیز نہ آسمانوں میں چھپی ہوئی ہے نہ زمین میں نہ ذرے سے بڑی اور نہ اُس سے چھوٹی، سب کچھ ایک نمایاں دفتر میں درج ہےلِّیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ﴿4﴾
- لِّيَجْزِيَتاکہ جزا دے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کو جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کیے
- الصّٰلِحٰتِ ۭنیک
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لیے
- مَّغْفِرَةٌبخشش
- وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌاور عزت کی روزی
اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں اُن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریموَ الَّذِیْنَ سَعَوْ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ﴿5﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- سَعَوْانہوں نے کوشش کی
- فِيْٓ اٰيٰتِنَاہماری آیتوں میں
- مُعٰجِزِيْنَہرانے کے لیے
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لیے
- عَذَابٌعذاب
- مِّنْسے
- رِّجْزٍ اَلِيْمٌسخت دردناک
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے زور لگایا ہے، ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہےوَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ١ۙ وَ یَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ﴿6﴾
- وَيَرَىاور وہ دیکھتے ہیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
- اُوْتُوادیا گیا
- الْعِلْمَعلم
- الَّذِيْٓوہ جو کہ
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- مِنْ رَّبِّكَتمہارے رب کی طرف سے
- هُوَ الْحَقَّ ۙوہ حق
- وَيَهْدِيْٓاور وہ رہنمائی کرتا ہے
- اِلٰىطرف
- صِرَاطِراستہ
- الْعَزِيْزِغالب
- الْحَمِيْدِسزاوار تعریف
اے نبیؐ، علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدائے عزیز و حمید کا راستہ دکھاتا ہےوَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ یُّنَبِّئُكُمْ اِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ۙ اِنَّكُمْ لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍۚ﴿7﴾
- وَقَالَاور کہا (کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- هَلْکیا
- نَدُلُّكُمْہم بتلائیں تمہیں
- عَلٰيپر۔ کا
- رَجُلٍایسا آدمی
- يُّنَبِّئُكُمْوہ خبر دیتا ہے تمہیں
- اِذَاجب
- مُزِّقْتُمْتم ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے
- كُلَّ مُمَزَّقٍ ۙپوری طرح ریزہ ریزہ
- اِنَّكُمْبیشک تم
- لَفِيْالبتہ میں
- خَلْقٍ جَدِيْدٍزندگی نئی
منکرین لوگوں سے کہتے ہیں "ہم بتائیں تمہیں ایسا شخص جو خبر دیتا ہے کہ جب تمہارے جسم کا ذرہ ذرہ منتشر ہو چکا ہو گا اس وقت تم نئے سرے سے پیدا کر دیے جاؤ گے؟اَفْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَمْ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلِ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ فِی الْعَذَابِ وَ الضَّلٰلِ الْبَعِیْدِ﴿8﴾
- اَفْتَرٰىاس نے باندھا
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
- اَمْیا
- بِهٖاسے
- جِنَّةٌ ۭجنون
- بَلِبلکہ
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں رکھتے
- بِالْاٰخِرَةِآخرت پر
- فِي الْعَذَابِعذاب میں
- وَالضَّلٰلِاور گمراہی
- الْبَعِيْدِدور
نہ معلوم یہ شخص اللہ کے نام سے جھوٹ گھڑتا ہے ہے یا اسے جنون لاحق ہے" نہیں، بلکہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور و ہی بری طرح بہکے ہوئے ہیںاَفَلَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنْ نَّشَاْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ نُسْقِطْ عَلَیْهِمْ كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ۠ع﴿9﴾
- اَفَلَمْ يَرَوْاکیا انہوں نے نہیں دیکھا
- اِلٰىطرف
- مَاجو
- بَيْنَ اَيْدِيْهِمْان کے آگے
- وَمَااور جو
- خَلْفَهُمْان کے پیچھے
- مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
- اِنْ نَّشَاْاگر ہم چاہیں
- نَخْسِفْ بِهِمُانہیں دھنسا دیں ہم
- الْاَرْضَزمین
- اَوْ نُسْقِطْیا گرا دیں
- عَلَيْهِمْان پر
- كِسَفًاٹکڑا
- مِّنَ السَّمَآءِ ۭآسمان سے
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيَةًالبتہ نشانی
- لِّكُلِّلیے۔ ہر
- عَبْدٍبندہ
- مُّنِيْبٍرجوع کرنے والا
کیا اِنہوں نے کبھی اُس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو اِنہیں آگے اور پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے؟ ہم چاہیں تو اِنہیں زمین میں دھسا دیں، یا آسمان کے کچھ ٹکڑے اِن پر گرا دیں در حقیقت اس میں ایک نشانی ہے ہر اُس بندے کے لیے جو خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہووَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًا١ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَهٗ وَ الطَّیْرَ١ۚ وَ اَلَنَّا لَهُ الْحَدِیْدَۙ﴿10﴾
- وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور تحقیق ہم نے دیا
- دَاوٗدَداؤد
- مِنَّااپنی طرف سے
- فَضْلًا ۭفضل
- يٰجِبَالُاے پہاڑو
- اَوِّبِيْتسبیح کرو
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- وَالطَّيْرَ ۚاور پرندو
- وَاَلَنَّااور ہم نے نرم کردیا
- لَهُاس کے لیے
- الْحَدِيْدَلوہا
ہم نے داؤدؑ کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو (اور یہی حکم ہم نے) پرندوں کو دیا ہم نے لوہے کو اس کے لیے نرم کر دیااَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّ قَدِّرْ فِی السَّرْدِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿11﴾
- اَنِکہ
- اعْمَلْبناؤ
- سٰبِغٰتٍکشادہ زرہیں
- وَّقَدِّرْاور اندازہ رکھو
- فِي السَّرْدِ(کڑیوں کے) جوڑنے میں
- وَاعْمَلُوْااور عمل کرو
- صَالِحًا ۭاچھے
- اِنِّىْبیشک
- بِمَا تَعْمَلُوْنَتم جو کچھ کرتے ہو اس کو
- بَصِيْرٌدیکھ رہا ہوں
اس ہدایت کے ساتھ کہ زرہیں بنا اور ان کے حلقے ٹھیک اندازے پر رکھ (اے آل داؤدؑ) نیک عمل کرو، جو کچھ تم کرتے ہو اُس کو میں دیکھ رہا ہوںوَ لِسُلَیْمٰنَ الرِّیْحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَّ رَوَاحُهَا شَهْرٌ١ۚ وَ اَسَلْنَا لَهٗ عَیْنَ الْقِطْرِ١ؕ وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ یَّعْمَلُ بَیْنَ یَدَیْهِ بِاِذْنِ رَبِّهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّزِغْ مِنْهُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِ﴿12﴾
- وَلِسُلَيْمٰنَاور سلیمان کے لیے
- الرِّيْحَہوا
- غُدُوُّهَااس کی صبح کی منزل
- شَهْرٌایک ماہ
- وَّ رَوَاحُهَااور شام کی منزل
- شَهْرٌ ۚایک ماہ
- وَاَسَلْنَا لَهٗاور ہم نے بہایا اس کے لیے
- عَيْنَ الْقِطْرِ ۭتانبے کا چشمہ
- وَمِنَاور سے
- الْجِنِّجن
- مَنْ يَّعْمَلُوہ کام کرتے
- بَيْنَ يَدَيْهِاس کے سامنے
- بِاِذْنِاذن (حکم) سے
- رَبِّهٖ ۭاس کے رب کے
- وَمَنْاور جو
- يَّزِغْکجی کرے گا
- مِنْهُمْان میں سے
- عَنْ اَمْرِنَاہمارے حکم سے
- نُذِقْهُہم اس کو چکھائیں گے
- مِنْسے۔ کا
- عَذَابِعذاب
- السَّعِيْرِآگ (دوزخ)
اور سلیمانؑ کے لیے ہم نے ہوا کو مسخر کر دیا، صبح کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک اور شام کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک ہم نے اُس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور ایسے جن اس کے تابع کر دیے جو اپنے رب کے حکم سے اس کے آگے کام کرتے تھے اُن میں سے جو ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اس کو ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا مزہ چکھاتےیَعْمَلُوْنَ لَهٗ مَا یَشَآءُ مِنْ مَّحَارِیْبَ وَ تَمَاثِیْلَ وَ جِفَانٍ كَالْجَوَابِ وَ قُدُوْرٍ رّٰسِیٰتٍ١ؕ اِعْمَلُوْۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُكْرًا١ؕ وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّكُوْرُ﴿13﴾
- يَعْمَلُوْنَوہ بناتے
- لَهٗاس کے لیے
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتے
- مِنْسے
- مَّحَارِيْبَبڑی عمارتیں (قلعے)
- وَتَمَاثِيْلَاور تصویریں
- وَجِفَانٍاور لگن
- كَالْجَوَابِحوض جیسے
- وَقُدُوْرٍاور دیگیں
- رّٰسِيٰتٍ ۭایک جگہ جمی ہوئی
- اِعْمَلُوْٓاتم عمل کرو
- اٰلَ دَاوٗدَاے خاندان داؤد
- شُكْرًا ۭشکر بجا لاکر
- وَقَلِيْلٌاور تھوڑے
- مِّنْسے
- عِبَادِيَمیرے بندے
- الشَّكُوْرُشکر گزار
وہ اُس کے لیے بناتے تھے جو کچھ وہ چاہتا، اونچی عمارتیں، تصویریں، بڑے بڑے حوض جیسے لگن اور اپنی جگہ سے نہ ہٹنے والی بھاری دیگیں اے آلِ داؤدؑ، عمل کرو شکر کے طریقے پر، میرے بندوں میں کم ہی شکر گزار ہیںفَلَمَّا قَضَیْنَا عَلَیْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلٰى مَوْتِهٖۤ اِلَّا دَآبَّةُ الْاَرْضِ تَاْكُلُ مِنْسَاَتَهٗ١ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَیَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَّوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ الْغَیْبَ مَا لَبِثُوْا فِی الْعَذَابِ الْمُهِیْنِؕ﴿14﴾
- فَلَمَّاپھر جب ہم نے
- قَضَيْنَاحکم جاری کیا
- عَلَيْهِاس پر
- الْمَوْتَموت
- مَا دَلَّهُمْانہیں پتہ نہ دیا
- عَلٰي مَوْتِهٖٓاس کی موت کا
- اِلَّامگر
- دَآبَّةُ الْاَرْضِگھن کا کیڑا
- تَاْكُلُوہ کھاتا تھا
- مِنْسَاَتَهٗ ۚاس کا عصا
- فَلَمَّاپھر جب
- خَرَّوہ گرپڑا
- تَبَيَّنَتِحقیقت کھلی
- الْجِنُّجن
- اَنْاگر
- لَّوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَوہ جانتے ہوتے
- الْغَيْبَغیب
- مَا لَبِثُوْاوہ نہ رہتے
- فِيمیں
- الْعَذَابِعذاب
- الْمُهِيْنِذلت
پھر جب سلیمانؑ پر ہم نے موت کا فیصلہ نافذ کیا تو جنوں کو اس کی موت کا پتہ دینے والی کوئی چیز اُس گھن کے سوا نہ تھی جو اس کے عصا کو کھا رہا تھا اس طرح جب سلیمانؑ گر پڑا تو جنوں پر یہ بات کھل گئی کہ اگر وہ غیب کے جاننے والے ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں مبتلا نہ رہتےلَقَدْ كَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْكَنِهِمْ اٰیَةٌ١ۚ جَنَّتٰنِ عَنْ یَّمِیْنٍ وَّ شِمَالٍ١ؕ۬ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ بَلْدَةٌ طَیِّبَةٌ وَّ رَبٌّ غَفُوْرٌ﴿15﴾
- لَقَدْ كَانَالبتہ تھی
- لِسَبَاٍ(قوم) سبا کے لیے
- فِيْمیں
- مَسْكَنِهِمْان کی آبادی
- اٰيَةٌ ۚایک نشانی
- جَنَّتٰنِدو باغ
- عَنْ يَّمِيْنٍدائیں سے
- وَّ شِمَالٍاور بائیں
- كُلُوْاتم کھاؤ
- مِنْسے
- رِّزْقِ رَبِّكُمْاپنے رب کے رزق
- وَاشْكُرُوْااور شکر ادا کرو
- لَهٗ ۭاس کا
- بَلْدَةٌشہر
- طَيِّبَةٌپاکیزہ
- وَّرَبٌّاور پروردگار
- غَفُوْرٌبخشنے والا
سبا کے لیے اُن کے اپنے مسکن ہی میں ایک نشانی موجود تھی، دو باغ دائیں اور بائیں کھاؤ اپنے رب کا دیا ہوا رزق اور شکر بجا لاؤ اُس کا، ملک ہے عمدہ و پاکیزہ اور پروردگار ہے بخشش فرمانے والافَاَعْرَضُوْا فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ سَیْلَ الْعَرِمِ وَ بَدَّلْنٰهُمْ بِجَنَّتَیْهِمْ جَنَّتَیْنِ ذَوَاتَیْ اُكُلٍ خَمْطٍ وَّ اَثْلٍ وَّ شَیْءٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِیْلٍ﴿16﴾
- فَاَعْرَضُوْاپھر انہوں نے منہ موڑ لیا
- فَاَرْسَلْنَاتو ہم نے بھیجا
- عَلَيْهِمْان پر
- سَيْلَ الْعَرِمِسیلاب بند سے (رکا ہوا)
- وَبَدَّلْنٰهُمْاور ہم نے انہیں بدل دیے
- بِجَنَّتَيْهِمْان کے دو باغوں کے بدلے
- جَنَّتَيْنِدو باغ
- ذَوَاتَىْوالے
- اُكُلٍمیوہ
- خَمْطٍبدمزہ
- وَّاَثْلٍاور جھاڑ
- وَّشَيْءٍاور کچھ
- مِّنْ سِدْرٍبیریاں
- قَلِيْلٍتھوڑی
مگر وہ منہ موڑ گئے آخرکار ہم نے اُن پر بند توڑ سیلاب بھیج دیا اور ان کے پچھلے دو باغوں کی جگہ دو اور باغ انہیں دیے جن میں کڑوے کسیلے پھل اور جھاؤ کے درخت تھے اور کچھ تھوڑی سی بیریاںذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِمَا كَفَرُوْا١ؕ وَ هَلْ نُجٰزِیْۤ اِلَّا الْكَفُوْرَ﴿17﴾
- ذٰلِكَیہ
- جَزَيْنٰهُمْہم نے ان کو سزا دی
- بِمَااس کے سبب جو
- كَفَرُوْا ۭانہوں نے ناشکری کی
- وَهَلْاور نہیں
- نُجٰزِيْٓہم سزا دیتے
- اِلَّامگر۔ صرف
- الْكَفُوْرَناشکرا
یہ تھا ان کے کفر کا بدلہ جو ہم نے ان کو دیا، اور ناشکرے انسان کے سوا ایسا بدلہ ہم اور کسی کو نہیں دیتےوَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَى الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَّ قَدَّرْنَا فِیْهَا السَّیْرَ١ؕ سِیْرُوْا فِیْهَا لَیَالِیَ وَ اَیَّامًا اٰمِنِیْنَ﴿18﴾
- وَجَعَلْنَااور ہم نے ( آباد) کردیے
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- وَبَيْنَاور درمیان
- الْقُرَىبستیاں
- الَّتِيْوہ جنہیں
- بٰرَكْنَاہم نے برکت دی
- فِيْهَااس میں
- قُرًىبستیاں
- ظَاهِرَةًایک دوسرے سے متصل
- وَّقَدَّرْنَااور ہم نے منفرد کردیا
- فِيْهَا السَّيْرَان میں آمد و رفت
- سِيْرُوْاتم چلو (پھرو)
- فِيْهَاان میں
- لَيَالِيَراتوں
- وَاَيَّامًااور دنوں
- اٰمِنِيْنَامن سے (ب خوف و خطر)
اور ہم نے اُن کے اور اُن بستیوں کے درمیان، جن کو ہم نے برکت عطا کی تھی، نمایاں بستیاں بسا دی تھیں اور اُن میں سفر کی مسافتیں ایک اندازے پر رکھ دی تھیں چلو پھرو اِن راستوں میں رات دن پورے امن کے ساتھفَقَالُوْا رَبَّنَا بٰعِدْ بَیْنَ اَسْفَارِنَا وَ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ وَ مَزَّقْنٰهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ﴿19﴾
- فَقَالُوْاوہ کہنے لگے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- بٰعِدْدوری پیدا کرے
- بَيْنَ اَسْفَارِنَاہمارے سفروں کے درمیان
- وَظَلَمُوْٓااور انہوں نے ظلم کیا
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
- فَجَعَلْنٰهُمْتو ہم نے بنادیا انہیں
- اَحَادِيْثَافسانے
- وَمَزَّقْنٰهُمْاور ہم نے انہیں پراگندہ کردیا
- كُلَّ مُمَزَّقٍ ۭپوری طرح پراگندہ
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيٰتٍنشانیاں
- لِّكُلِّ صَبَّارٍہر بڑے صبر کرنے والے
- شَكُوْرٍشکر گزارے
مگر انہوں نے کہا "اے ہمارے رب، ہمارے سفر کی مسافتیں لمبی کر دے" انہوں نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا آخرکار ہم نے انہیں افسانہ بنا کر رکھ دیا اور انہیں بالکل تتربتر کر ڈالا یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ہر اُس شخص کے لیے جو بڑا صابر و شاکر ہووَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْهِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوْهُ اِلَّا فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿20﴾
- وَلَقَدْاور البتہ
- صَدَّقَسچ کر دکھایا
- عَلَيْهِمْان پر
- اِبْلِيْسُابلیس
- ظَنَّهٗاپنا گمان
- فَاتَّبَعُوْهُپس انہوں نے اس کی پیروی کی
- اِلَّاسوائے
- فَرِيْقًاایک گروہ
- مِّنَسے۔ کا
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
اُن کے معاملہ میں ابلیس نے اپنا گمان صحیح پایا اور انہوں نے اُسی کی پیروی کی، بجز ایک تھوڑے سے گروہ کے جو مومن تھاوَ مَا كَانَ لَهٗ عَلَیْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یُّؤْمِنُ بِالْاٰخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِیْ شَكٍّ١ؕ وَ رَبُّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ۠ع﴿21﴾
- وَمَا كَانَاور نہ تھا
- لَهٗاسے (ابلیس کو)
- عَلَيْهِمْان پر
- مِّنْ سُلْطٰنٍکوئی غلبہ
- اِلَّامگر
- لِنَعْلَمَتاکہ ہم معلوم کرلیں
- مَنْ يُّؤْمِنُجو ایمان رکھتا ہے
- بِالْاٰخِرَةِآخرت پر
- مِمَّنْاس سے جو
- هُوَوہ
- مِنْهَااس سے
- فِيْ شَكٍّ ۭشک میں
- وَرَبُّكَاور تیرا رب
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- حَفِيْظٌنگہبان
ابلیس کو اُن پر کوئی اقتدار حاصل نہ تھا مگر جو کچھ ہوا وہ اس لیے ہوا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کون آخرت کا ماننے والا ہے اور کون اس کی طرف سے شک میں پڑا ہوا ہے تیرا رب ہر چیز پر نگران ہےقُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۚ لَا یَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا لَهُمْ فِیْهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَّ مَا لَهٗ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِیْرٍ﴿22﴾
- قُلِفرمادیں
- ادْعُواپکارو
- الَّذِيْنَان کو جنہیں
- زَعَمْتُمْگمان کرتے ہو
- مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۚاللہ کے سوا
- لَا يَمْلِكُوْنَوہ مالک نہیں ہیں
- مِثْقَالَ ذَرَّةٍایک ذرہ کے برابر
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَلَااور نہ
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَمَااور نہین
- لَهُمْان کا
- فِيْهِمَا مِنْ شِرْكٍان ( آسمان و زمین) میں کوئی ساجھا
- وَّمَا لَهٗاور نہیں اس (اللہ) کا)
- مِنْهُمْان میں سے
- مِّنْ ظَهِيْرٍکوئی مددگار
(اے نبیؐ، اِن مشرکین سے) کہو کہ پکار دیکھو اپنے اُن معبودوں کو جنہیں تم اللہ کے سوا اپنا معبود سمجھے بیٹھے ہو وہ نہ آسمانوں میں کسی ذرہ برابر چیز کے مالک ہیں نہ زمین میں وہ آسمان و زمین کی ملکیت میں شریک بھی نہیں ہیں ان میں سے کوئی اللہ کا مدد گار بھی نہیں ہےوَ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا لِمَنْ اَذِنَ لَهٗ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِهِمْ قَالُوْا مَا ذَا١ۙ قَالَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوا الْحَقَّ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ﴿23﴾
- وَلَا تَنْفَعُاور نفع نہیں دیتی
- الشَّفَاعَةُشفاعت
- عِنْدَهٗٓاس کے پاس
- اِلَّاسوائے
- لِمَنْ اَذِنَجسے وہ اجازتے دے
- لَهٗ ۭاس کو
- حَتّىٰٓیہاں تک
- اِذَاجب
- فُزِّعَدور کردی جاتی ہے
- عَنْ قُلُوْبِهِمْان کے دلوں سے
- قَالُوْاکہتے ہیں
- مَاذَا ۙکیا
- قَالَکہا
- رَبُّكُمْ ۭتمہارے رب نے
- قَالُواوہ کہتے ہیں
- الْحَقَّ ۚحق
- وَهُوَاور وہ
- الْعَلِيُّبلند مرتبہ
- الْكَبِيْرُبزرگ قدر
اور اللہ کے حضور کوئی شفاعت بھی کسی کے لیے نافع نہیں ہو سکتی بجز اُس شخص کے جس کے لیے اللہ نے سفارش کی اجازت دی ہو حتیٰ کہ جب لوگوں کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہو گی تو وہ (سفارش کرنے والوں سے) پوچھیں گے کہ تمہارے رب نے کیا جواب دیا وہ کہیں گے کہ ٹھیک جواب ملا ہے اور وہ بزرگ و برتر ہےقُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّاۤ اَوْ اِیَّاكُمْ لَعَلٰى هُدًى اَوْ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿24﴾
- قُلْفرمادیں
- مَنْکون
- يَّرْزُقُكُمْتمہیں رزق دیتا ہے
- مِّنَ السَّمٰوٰتِآسمانوں سے
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
- قُلِفرمادیں
- اللّٰهُ ۙاللہ
- وَاِنَّآاور بیشک ہم
- اَوْیا
- اِيَّاكُمْتم ہی
- لَعَلٰى هُدًىالبتہ ہدایت پر
- اَوْیا
- فِيْ ضَلٰلٍگمراہی میں
- مُّبِيْنٍکھلی
(اے نبیؐ) اِن سے پوچھو، "کون تم کو آسمانوں اور زمین سے رزق دیتا ہے؟" کہو "اللہ اب لامحالہ ہم میں اور تم میں سے کوئی ایک ہی ہدایت پر ہے یا کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے"قُلْ لَّا تُسْئَلُوْنَ عَمَّاۤ اَجْرَمْنَا وَ لَا نُسْئَلُ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿25﴾
- قُلْفرمادیں
- لَّا تُسْئَلُوْنَتم سے نہ پوچھا جائے
- عَمَّآاس کی بابت
- اَجْرَمْنَاجو ہم نے گناہ کیا
- وَلَا نُسْئَلُاور نہ ہم سے پوچھا جائے گا
- عَمَّااس کی بابت
- تَعْمَلُوْنَجو تم کرتے ہو
ان سے کہو، "جو قصور ہم نے کیا ہو اس کی کوئی باز پرس تم سے نہ ہو گی اور جو کچھ تم کر رہے ہو اس کی کوئی جواب طلبی ہم سے نہیں کی جائے گی"قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ﴿26﴾
- قُلْفرما دیں آپ
- يَجْمَعُوہ جمع کرے گا
- بَيْنَنَاہم سب کو
- رَبُّنَاہمارا رب
- ثُمَّپھر
- يَفْتَحُفیصلہ کرے گا
- بَيْنَنَاہمارے درمیان
- بِالْحَقِّ ۭٹھیک ٹھیک
- وَهُوَاور وہ
- الْفَتَّاحُفیصلہ کرنے والا
- الْعَلِيْمُجاننے والا
کہو، "ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے"قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا١ؕ بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿27﴾
- قُلْفرمادیں
- اَرُوْنِيَمجھے دکھاؤ
- الَّذِيْنَوہ جنہیں
- اَلْحَقْتُمْتم نے ساتھ ملا دیا ہے
- بِهٖاس کے ساتھ
- شُرَكَآءَشریک
- كَلَّا ۭہرگز نہیں
- بَلْبلکہ
- هُوَ اللّٰهُوہ اللہ
- الْعَزِيْزُغالب
- الْحَكِيْمُحکمت والا
اِن سے کہو، "ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی وہ کون ہستیاں ہیں جنہیں تم نے اس کے ساتھ شریک لگا رکھا ہے" ہرگز نہیں، زبردست اور دانا تو بس وہ اللہ ہی ہےوَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿28﴾
- وَمَآاور نہیں
- اَرْسَلْنٰكَآپ کو بھیجا ہم نے
- اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِمگر تمام لوگوں (نوع انسانی) کے لیے
- بَشِيْرًاخوشخبردی دینے والا
- وَّنَذِيْرًااور ڈر سنانے والا
- وَّلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
اور (اے نبیؐ،) ہم نے تم کو تمام ہی انسانوں کے لیے بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیںوَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿29﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- مَتٰىکب
- ھٰذَا الْوَعْدُیہ وعدہ (قیامت)
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- صٰدِقِيْنَسچے
یہ لوگ تم سے کہتے ہیں کہ وہ (قیامت کا) وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو؟قُلْ لَّكُمْ مِّیْعَادُ یَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُوْنَ۠ع﴿30﴾
- قُلْفرمادیں
- لَّكُمْتمہارے لیے
- مِّيْعَادُوعدہ
- يَوْمٍایک دن
- لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَنہ تم پیچھے ہٹ سکتے ہو
- عَنْهُاس سے
- سَاعَةًایک گھڑی
- وَّلَااور نہ
- تَسْتَقْدِمُوْنَتم آگے بڑھ سکتے ہو
کہو تمہارے لیے ایک ایسے دن کی میعاد مقرر ہے جس کے آنے میں نہ ایک گھڑی بھر کی تاخیر تم کر سکتے ہو اور نہ ایک گھڑی بھر پہلے اسے لا سکتے ہووَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ بِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ لَا بِالَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ مَوْقُوْفُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ۖۚ یَرْجِعُ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضِ اِ۟لْقَوْلَ١ۚ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لَوْ لَاۤ اَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِیْنَ﴿31﴾
- وَقَالَاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- لَنْ نُّؤْمِنَہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے
- بِھٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن پر
- وَلَااور نہ
- بِالَّذِيْاس پر جو
- بَيْنَ يَدَيْهِ ۭاس سے پہلے
- وَلَوْ تَرٰٓىاور کاش تم دیکھو
- اِذِجب
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
- مَوْقُوْفُوْنَکھڑے کیے جائیں گے
- عِنْدَ رَبِّهِمْ ښاپنے رب کے سامنے
- يَرْجِعُلوٹائے گا (رد کرے گا)
- بَعْضُهُمْان میں سے ایک
- اِلٰىطرف
- بَعْضِۨدوسرے
- الْقَوْلَ ۚبات
- يَقُوْلُکہیں گے
- الَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْاجو کمزور کئے گئے (ناتوان)
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
- اسْتَكْبَرُوْاتکبر کرتے تھے (بڑے لوگ)
- لَوْلَآ اَنْتُمْاگر نہ تم ہوتے
- لَكُنَّاضرور ہم ہوتے
- مُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
یہ کافر کہتے ہیں کہ "ہم ہرگز اِس قرآن کو نہ مانیں گے اور نہ اس سے پہلے آئی ہوئی کسی کتاب کو تسلیم کریں گے" کاش تم دیکھو اِن کا حال اُس وقت جب یہ ظالم اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے اُس وقت یہ ایک دوسرے پر الزام دھریں گے جو لوگ دنیا میں دبا کر رکھے گئے تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ "اگر تم نہ ہوتے تو ہم مومن ہوتے"قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْۤا اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰى بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ﴿32﴾
- قَالَکہیں گے
- الَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْاجو لوگ تکبر کرتے تھے (بڑے لوگ)
- لِلَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْٓاان سے جو کمزور کیے گئے (ناتوان)
- اَنَحْنُکیا ہم
- صَدَدْنٰكُمْہم نے روکا تمہیں
- عَنِسے
- الْهُدٰىہدایت
- بَعْدَاس کے بعد
- اِذْ جَآءَكُمْجب آگئی تمہارے پاس
- بَلْبلکہ
- كُنْتُمْتم تھے
- مُّجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
وہ بڑے بننے والے ان دبے ہوئے لوگوں کو جواب دیں گے "کیا ہم نے تمہیں اُس ہدایت سے روکا تھا جو تمہارے پاس آئی تھی؟ نہیں، بلکہ تم خود مجرم تھے"وَ قَالَ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا بَلْ مَكْرُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ اِذْ تَاْمُرُوْنَنَاۤ اَنْ نَّكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ نَجْعَلَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ١ؕ وَ جَعَلْنَا الْاَغْلٰلَ فِیْۤ اَعْنَاقِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿33﴾
- وَقَالَاور کہیں گے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اسْتُضْعِفُوْاکمزور کیے گئے (ناتوان)
- لِلَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْاان لوگوں سے جو تکبر کرتے تھے (بڑے)
- بَلْبلکہ
- مَكْرُچال
- الَّيْلِ وَالنَّهَارِرات اور دن
- اِذْ تَاْمُرُوْنَنَآجب تم حکم دیتے تھے ہمیں
- اَنْ نَّكْفُرَکہ ہم انکار کریں
- بِاللّٰهِاللہ کا
- وَنَجْعَلَاور ہم ٹھہرائیں
- لَهٗٓاس کے لیے
- اَنْدَادًا ۭشریک (جمع)
- وَاَسَرُّوااور وہ چھپائیں گے
- النَّدَامَةَشرمندگی
- لَمَّا رَاَوُاجب وہ دیکھیں گے
- الْعَذَابَ ۭعذاب
- وَجَعَلْنَااور ہم ڈالیں گے
- الْاَغْلٰلَطوق
- فِيْٓ اَعْنَاقِگردنوں میں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۭجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
- هَلْ يُجْزَوْنَوہ سزا نہ دیے جائیں گے
- اِلَّامگر
- مَاجو
- كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے
وہ دبے ہوئے لوگ ان بڑے بننے والوں سے کہیں گے، "نہیں، بلکہ شب و روز کی مکاری تھی جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کریں اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھیرائیں" آخرکار جب یہ لوگ عذاب دیکھیں گے تو اپنے دلوں میں پچھتائیں گے اور ہم اِن منکرین کے گلوں میں طوق ڈال دیں گے کیا لوگوں کو اِس کے سوا اور کوئی بدلہ دیا جا سکتا ہے کہ جیسے اعمال اُن کے تھے ویسی ہی جزا وہ پائیں؟وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّذِیْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَاۤ١ۙ اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ﴿34﴾
- وَمَآ اَرْسَلْنَااور ہم نے نہیں بھیجا
- فِيْ قَرْيَةٍکسی بستی میں
- مِّنْ نَّذِيْرٍکوئی ڈرانے والا
- اِلَّامگر
- قَالَکہا
- مُتْرَفُوْهَآ ۙاس کے خوشحال لوگ
- اِنَّابیشک ہم
- بِمَآ اُرْسِلْتُمْتم جو دے کر بھیجے گئے ہو
- بِهٖاس کے
- كٰفِرُوْنَمنکر ہیں
کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کسی بستی میں ایک خبردار کرنے والا بھیجا ہو اور اس بستی کے کھاتے پیتے لوگوں نے یہ نہ کہا ہو کہ جو پیغام تم لے کر آئے ہو اس کو ہم نہیں مانتےوَ قَالُوْا نَحْنُ اَكْثَرُ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًا١ۙ وَّ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ﴿35﴾
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- نَحْنُہم
- اَكْثَرُزیادہ
- اَمْوَالًامال میں
- وَّاَوْلَادًا ۙاور اولاد میں
- وَّمَااور نہیں
- نَحْنُہم
- بِمُعَذَّبِيْنَعذاب دیئے جانے والے
انہیں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہم تم سے زیادہ مال اولاد رکھتے ہیں اور ہم ہرگز سزا پانے والے نہیں ہیںقُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ع﴿36﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنَّبیشک
- رَبِّيْمیرا رب
- يَبْسُطُوسیع فرماتا ہے
- الرِّزْقَرزق
- لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے وہ چاہتا ہے
- وَيَقْدِرُاور تنگ کردیتا ہے
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
اے نبیؐ، اِن سے کہو میرا رب جسے چاہتا ہے کشادہ رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا عطا کرتا ہے، مگر اکثر لوگ اس کی حقیقت نہیں جانتےوَ مَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ بِالَّتِیْ تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفٰۤى اِلَّا مَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا١٘ فَاُولٰٓئِكَ لَهُمْ جَزَآءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا وَ هُمْ فِی الْغُرُفٰتِ اٰمِنُوْنَ﴿37﴾
- وَمَآاور نہیں
- اَمْوَالُكُمْتمہارے مال
- وَلَآاور نہ
- اَوْلَادُكُمْتمہاری اولاد
- بِالَّتِيْوہ جو کہ
- تُقَرِّبُكُمْتمہیں نزدیک کردے
- عِنْدَنَاہمارے نزدیک
- زُلْفٰٓيدرجہ
- اِلَّامگر
- مَنْجو
- اٰمَنَایمان لایا
- وَعَمِلَ صَالِحًا ۡاور اس نے اچھے عمل کیے
- فَاُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لیے
- جَزَآءُجزا
- الضِّعْفِدوگنی
- بِمَا عَمِلُوْااس کے بدلے جو انہوں نے کیا
- وَهُمْاور وہ
- فِي الْغُرُفٰتِبالاخانوں میں
- اٰمِنُوْنَامن سے ہوں گے
یہ تمہاری دولت اور تمہاری اولاد نہیں ہے جو تمہیں ہم سے قریب کرتی ہو ہاں مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے یہی لوگ ہیں جن کے لیے اُن کے عمل کی دہری جزا ہے، اور وہ بلند و بالا عمارتوں میں اطمینان سے رہیں گےوَ الَّذِیْنَ یَسْعَوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ فِی الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ﴿38﴾
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- يَسْعَوْنَکوشش کرتے ہیں
- فِيْٓ اٰيٰتِنَاہماری آیتوں میں
- مُعٰجِزِيْنَعاجزی کرنے (ہرانے) والے
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- فِي الْعَذَابِعذاب میں
- مُحْضَرُوْنَحاضر کیے جائیں گے
رہے وہ لوگ جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں، تو وہ عذاب میں مبتلا ہوں گےقُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ﴿39﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنَّبیشک
- رَبِّيْمیرا رب
- يَبْسُطُوسیع فرماتا ہے
- الرِّزْقَرزق
- لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لیے وہ چاہتا ہے
- مِنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں میں سے
- وَيَقْدِرُاور تنگ کردیتا ہے
- لَهٗ ۭاس کے لیے
- وَمَآاور جو
- اَنْفَقْتُمْتم خرچ کرو گے
- مِّنْ شَيْءٍکوئی شے
- فَهُوَتو وہ
- يُخْلِفُهٗ ۚاس کا عوض دے گا
- وَهُوَاور وہ
- خَيْرُبہترین
- الرّٰزِقِيْنَرزق دینے والا
اے نبیؐ، ان سے کہو، "میرا رب اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے جو کچھ تم خرچ کر دیتے ہو اُس کی جگہ وہی تم کو اور دیتا ہے، وہ سب رازقوں سے بہتر رازق ہےوَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ یَقُوْلُ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اَهٰۤؤُلَآءِ اِیَّاكُمْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ﴿40﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يَحْشُرُهُمْوہ جمع کرے گا ان کو
- جَمِيْعًاسب
- ثُمَّ يَقُوْلُپھر فرمائے گا
- لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں کو
- اَهٰٓؤُلَآءِکیا یہ لوگ
- اِيَّاكُمْتمہاری ہی
- كَانُوْا يَعْبُدُوْنَپرستش کرتے تھے
اور جس دن وہ تمام انسانوں کو جمع کرے گا پھر فرشتوں سے پوچھے گا "کیا یہ لوگ تمہاری ہی عبادت کیا کرتے تھے؟"قَالُوْا سُبْحٰنَكَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ بَلْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ١ۚ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُوْنَ﴿41﴾
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- سُبْحٰنَكَتو پاک ہے
- اَنْتَتو
- وَلِيُّنَاہمارا کارساز
- مِنْ دُوْنِهِمْ ۚان کے سوائے (نہ کہ وہ)
- بَلْبلکہ
- كَانُوْا يَعْبُدُوْنَوہ پرستش کرتے تھے
- الْجِنَّ ۚجن (جمع)
- اَكْثَرُهُمْان میں سے اکثر
- بِهِمْان پر
- مُّؤْمِنُوْنَاعتقاد رکھتے تھے
تو وہ جواب دیں گے کہ "پاک ہے آپ کی ذات، ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ اِن لوگوں سے دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے ہوئے تھے"فَالْیَوْمَ لَا یَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ وَ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ﴿42﴾
- فَالْيَوْمَسو آج
- لَا يَمْلِكُاختیار نہیں رکھتا
- بَعْضُكُمْتم میں سے بعض (ایک)
- لِبَعْضٍبعض (دوسرے) کے لیے
- نَّفْعًانفع کا
- وَّلَا ضَرًّا ۭاور نہ نقصان کا
- وَنَقُوْلُاور ہم کہیں گے
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
- ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
- ذُوْقُوْاتم چکھو
- عَذَابَ النَّارِآگ (جہنم) کا عذاب
- الَّتِيْوہ جس
- كُنْتُمْتم تھے
- بِهَااس کو
- تُكَذِّبُوْنَتم جھٹلاتے تھے
(اُس وقت ہم کہیں گے کہ) آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان اور ظالموں سے ہم کہہ دیں گے کہ اب چکھو اس عذاب جہنم کا مزہ جسے تم جھٹلایا کرتے تھےوَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ یُّرِیْدُ اَنْ یَّصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُكُمْ١ۚ وَ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفْكٌ مُّفْتَرًى١ؕ وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿43﴾
- وَاِذَااور جب
- تُتْلٰىپڑھی جاتی ہیں
- عَلَيْهِمْان پر
- اٰيٰتُنَاہماری آیات
- بَيِّنٰتٍواضح
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- مَا ھٰذَآنہیں ہے یہ
- اِلَّامگر۔ صرف
- رَجُلٌایک آدمی
- يُّرِيْدُوہ چاہتا ہے
- اَنْ يَّصُدَّكُمْکہ روکے تمہیں
- عَمَّااس سے جس
- كَانَ يَعْبُدُپرستش کرتے تھے
- اٰبَآؤُكُمْ ۚتمہارے باپ دادا
- وَقَالُوْااور وہ کہتے ہیں
- مَا ھٰذَآنہیں یہ
- اِلَّآمگر
- اِفْكٌ مُّفْتَرًى ۭجھوٹ گھڑا ہوا
- وَقَالَاور کہا
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا ( کافر)
- لِلْحَقِّحق کے بارے میں
- لَمَّا جَآءَهُمْ ۙجب وہ آیا ان کے پاس
- اِنْ ھٰذَآیہ نہیں
- اِلَّامگر
- سِحْرٌ مُّبِيْنٌجادو کھلا
اِن لوگوں کو جب ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتی ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ "یہ شخص تو بس یہ چاہتا ہے کہ تم کو اُن معبودوں سے برگشتہ کر دے جن کی عبادت تمہارے باپ دادا کرتے آئے ہیں" اور کہتے ہیں کہ "یہ (قرآن) محض ایک جھوٹ ہے گھڑا ہوا" اِن کافروں کے سامنے جب حق آیا تو انہیں نے کہہ دیا کہ "یہ تو صریح جادو ہے"وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍؕ﴿44﴾
- وَمَآاور نہ
- اٰتَيْنٰهُمْدیں ہم نے انہیں
- مِّنْ كُتُبٍکتابیں
- يَّدْرُسُوْنَهَاکہ انہیں پڑھیں
- وَمَآاور نہ
- اَرْسَلْنَآبھیجا ہم نے
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- قَبْلَكَآپ سے پہلے
- مِنْ نَّذِيْرٍکوئی ڈرانے والا
حالانکہ نہ ہم نے اِن لوگوں کو پہلے کوئی کتاب دی تھی کہ یہ اسے پڑھتے ہوں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی متنبہ کرنے والا بھیجا تھاوَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۙ وَ مَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ فَكَذَّبُوْا رُسُلِیْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠ع﴿45﴾
- وَكَذَّبَاور جھٹلایا
- الَّذِيْنَانہوں نے جو
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۙان سے پہلے
- وَمَا بَلَغُوْااور وہ نہ پہنچے
- مِعْشَارَدسواں حصہ
- مَآ اٰتَيْنٰهُمْجو ہم نے انہیں دیا
- فَكَذَّبُوْاسو انہوں نے جھٹلایا
- رُسُلِيْ ۣمیرے رسولوں کو
- فَكَيْفَتو کیسا
- كَانَہوا
- نَكِيْرِمیرا عذاب
اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں جو کچھ ہم نے اُنہیں دیا تھا اُس کے عشر عشیر کو بھی یہ نہیں پہنچے ہیں مگر جب انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا تو دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھیقُلْ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ١ۚ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰهِ مَثْنٰى وَ فُرَادٰى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوْا١۫ مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جِنَّةٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا نَذِیْرٌ لَّكُمْ بَیْنَ یَدَیْ عَذَابٍ شَدِیْدٍ﴿46﴾
- قُلْفرما دیں
- اِنَّمَآ اَعِظُكُمْمیں صرف نصیحت کرتا ہوں تمہیں
- بِوَاحِدَةٍ ۚایک بات کی
- اَنْ تَقُوْمُوْاکہ تم کھڑے ہوجاؤ
- لِلّٰهِاللہ کے واسطے
- مَثْنٰىدو ، دو
- وَفُرَادٰىاور اکیلے اکیلے
- ثُمَّ تَتَفَكَّرُوْا ۣپھر تم غور کرو
- مَا بِصَاحِبِكُمْنہیں تمہارے اس ساتھی کو
- مِّنْ جِنَّةٍ ۭکوئی جنون
- اِنْنہیں
- هُوَوہ
- اِلَّامگر۔ صرف
- نَذِيْرٌڈرانے والے
- لَّكُمْتمہیں
- بَيْنَ يَدَيْآگے ( آنے سے پہلے)
- عَذَابٍ شَدِيْدٍسخت عذاب
اے نبیؐ، اِن سے کہو کہ "میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں خدا کے لیے تم اکیلے اکیلے اور دو دو مل کر اپنا دماغ لڑاؤ اور سوچو، تمہارے صاحب میں آخر ایسی کونسی بات ہے جو جنون کی ہو؟ وہ تو ایک سخت عذاب کی آمد سے پہلے تم کو متنبہ کرنے والا ہے"قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ﴿47﴾
- قُلْفرمادیں
- مَا سَاَلْتُكُمْجو میں نے مانگا ہو تم سے
- مِّنْ اَجْرٍکوئی اجر
- فَهُوَتو وہ
- لَكُمْ ۭتمہارا ہے
- اِنْنہیں
- اَجْرِيَمیرا اجر
- اِلَّامگر۔ صرف
- عَلَي اللّٰهِ ۚاللہ کے ذمے
- وَهُوَاور وہ
- عَلٰيہر۔ کی
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- شَهِيْدٌاطلاع رکھنے والا ہے
اِن سے کہو، "اگر میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہے تو وہ تم ہی کو مبارک رہے میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے"قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ١ۚ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ﴿48﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنَّبیشک
- رَبِّيْمیرا رب
- يَقْذِفُڈالتا (اوپر سے) اتارتا ہے
- بِالْحَقِّ ۚحق کو
- عَلَّامُ الْغُيُوْبِسب غیبوں کا جاننے والا
ان سے کہو "میرا رب (مجھ پر) حق کا القا کرتا ہے اور وہ تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا ہے"قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ مَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا یُعِیْدُ﴿49﴾
- قُلْفرمادیں
- جَآءَ الْحَقُّحق آگیا
- وَمَا يُبْدِئُاور نہ پیدا کرے گا
- الْبَاطِلُباطل
- وَمَا يُعِيْدُاور نہ لوٹائے گا
کہو "حق آگیا ہے اور اب باطل کے کیے کچھ نہیں ہو سکتا"قُلْ اِنْ ضَلَلْتُ فَاِنَّمَاۤ اَضِلُّ عَلٰى نَفْسِیْ١ۚ وَ اِنِ اهْتَدَیْتُ فَبِمَا یُوْحِیْۤ اِلَیَّ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ قَرِیْبٌ﴿50﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنْاگر
- ضَلَلْتُمیں بہکا ہوں
- فَاِنَّمَآتو اس کے سوا نہیں
- اَضِلُّمیں بہکا ہوں
- عَلٰي نَفْسِيْ ۚاپنی جان پر (اپنے نقصان کو)
- وَاِنِاور اگر
- اهْتَدَيْتُمیں ہدایت پر ہوں
- فَبِمَاتو اس کی بدولت
- يُوْحِيْٓوہ وحی کرتا ہے
- اِلَيَّمیری طرف
- رَبِّيْ ۭمیرا رب
- اِنَّهٗبیشک وہ
- سَمِيْعٌسننے والا
- قَرِيْبٌقریب
کہو "اگر میں گمراہ ہو گیا ہوں تو میری گمراہی کا وبال مجھ پر ہے، اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو اُس وحی کی بنا پر ہوں جو میرا رب میرے اوپر نازل کرتا ہے، وہ سب کچھ سنتا ہے اور قریب ہی ہے"وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ﴿51﴾
- وَلَوْ تَرٰٓىاے کاش تم دیکھو
- اِذْجب
- فَزِعُوْاوہ گھبرائیں گے
- فَلَا فَوْتَاور نہ بچ سکیں گے
- وَاُخِذُوْااور پکڑ لیے جائیں گے
- مِنْسے
- مَّكَانٍ قَرِيْبٍقریب جگہ (پاس)
کاش تم دیکھو اِنہیں اُس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جا سکیں گے، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گےوَّ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖ١ۚ وَ اَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍۚۖ﴿52﴾
- وَّقَالُوْٓااور وہ کہیں گے
- اٰمَنَّاہم ایمان لائے
- بِهٖ ۚاس پر
- وَاَنّٰىاور کہاں
- لَهُمُان کے لیے
- التَّنَاوُشُپکڑنا (ہاتھ آنا)
- مِنْسے
- مَّكَانٍۢجگہ
- بَعِيْدٍدور (دار الجزا)
اُس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اُس پر ایمان لے آئے حالانکہ اب دور نکلی ہوئی چیز کہاں ہاتھ آسکتی ہےوَّ قَدْ كَفَرُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ یَقْذِفُوْنَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ﴿53﴾
- وَّقَدْ كَفَرُوْااور تحقیق انہوں نے کفر کیا
- بِهٖاس سے
- مِنْ قَبْلُ ۚاس سے قبل
- وَيَقْذِفُوْنَاور وہ پھینکتے ہیں
- بِالْغَيْبِبن دیکھے
- مِنْسے
- مَّكَانٍۢ بَعِيْدٍدور جگہ
اِس سے پہلے یہ کفر کر چکے تھے اور بلا تحقیق دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھےوَ حِیْلَ بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ مَا یَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْیَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا فِیْ شَكٍّ مُّرِیْبٍ۠ع﴿54﴾
- وَحِيْلَاور آڑ کردی گئی
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- وَبَيْنَاور درمیان
- مَا يَشْتَهُوْنَجو وہ چاہتے تھے
- كَمَاجیسے
- فُعِلَکیا گیا
- بِاَشْيَاعِهِمْان کے ہم جنسوں کے ساتھ
- مِّنْ قَبْلُ ۭاس سے قبل
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْاوہ تھے
- فِيْمیں
- شَكٍّشک
- مُّرِيْبٍتردد میں ڈالنے والے
اُس وقت جس چیز کی یہ تمنا کر رہے ہوں گے اس سے محروم کر دیے جائیں گے جس طرح اِن کے پیش رو ہم مشرب محروم ہو چکے ہوں گے یہ بڑے گمراہ کن شک میں پڑے ہوئے تھے