آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 144
وَ مَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ١ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ١ؕ اَفَاۡئِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّنْقَلِبْ عَلٰى عَقِبَیْهِ فَلَنْ یَّضُرَّ اللّٰهَ شَیْئًا١ؕ وَ سَیَجْزِی اللّٰهُ الشّٰكِرِیْن﴿144﴾
- وَمَااور نہیں
- مُحَمَّدٌمحمد
- اِلَّامگر (تو)
- رَسُوْلٌایک رسول
- قَدْ خَلَتْالبتہ گزرے
- مِنْ قَبْلِهِان سے پہلے
- الرُّسُلُرسول (جمع)
- اَفَا۟ئِنْکیا پھر اگر
- مَّاتَوفات پالیں
- اَوْیا
- قُتِلَقتل ہوجائیں
- انْقَلَبْتُمْتم پھر جاؤگے
- عَلٰٓى اَعْقَابِكُمْاپنی ایڑیوں پر
- وَمَنْاور جو
- يَّنْقَلِبْپھر جائے
- عَلٰي عَقِبَيْهِاپنی ایڑیوں پر
- فَلَنْ يَّضُرَّتو ہرگز نہ بگاڑے گا
- اللّٰهَاللہ
- شَيْئًاکچھ بھی
- وَسَيَجْزِياور جلد جزا دے گا
- اللّٰهُاللہ
- الشّٰكِرِيْنَشکر کرنے والے
Translation · Aasan Quran
اور محمد ﷺ ایک رسول ہی تو ہیں۔ ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے ہیں، بھلا اگر ان کا انتقال ہوجائے یا انہیں قتل کردیا جائے تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟ اور جو کوئی الٹے پاؤں پھرے گا وہ اللہ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اور جو شکر گزار بندے ہیں اللہ ان کو ثواب دے گا۔