Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 64. At-Taghaabun · Ayah 16

  1. فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَ اسْمَعُوْا وَ اَطِیْعُوْا وَ اَنْفِقُوْا خَیْرًا لِّاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴿16﴾

    1. فَاتَّقُوا اللّٰهَپس ڈرو اللہ سے
    2. مَا اسْتَطَعْتُمْجتنی تم میں استطاعت ہے
    3. وَاسْمَعُوْااور سنو
    4. وَاَطِيْعُوْااور اطاعت کرو
    5. وَاَنْفِقُوْااور خرچ کرو
    6. خَيْرًابہتر ہے
    7. لِّاَنْفُسِكُمْتمہارے نفسوں کے لیے
    8. وَمَنْ يُّوْقَاور جو بچالیا گیا
    9. شُحَّبخیلی سے
    10. نَفْسِهٖاپنے نفس کی
    11. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    12. هُمُ الْمُفْلِحُوْنَوہ ہیں فلاح پانے والے ہیں
Translation · Aasan Quran
لہذا جہاں تک تم سے ہوسکے اللہ سے ڈرتے رہو، (5) اور سنو اور مانو اور (اللہ کے حکم کے مطابق) خرچ کرو، یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے، اور جو لوگ اپنے دل کی لالچ سے محفوظ ہوجائیں، وہی فلاح پانے والے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
5: اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ واضح فرمادیا ہے کہ انسان کو جو تقوی کا حکم دیا گیا ہے، وہ اس کی استطاعت کے مطابق ہے، یعنی کسی انسان کو اس کی طاقت سے زیادہ کا مکلف نہیں بنایا گیا، یہی مضمون سورة بقرہ : 223، 286 سورة انعام : 152، سورة اعراف : 42 سورة مومنون : 63 میں گزرچکا ہے۔