Anwar-ul-Bayan - Ar-Rahmaan : 7
وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِیْزَانَۙ
وَالسَّمَآءَ : اور آسمان رَفَعَهَا : اس نے بلند کیا اس کو وَوَضَعَ : اور قائم کردی۔ رکھ دی الْمِيْزَانَ : میزان
اور اس نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو رکھدی
آسمان کی رفعت اور بلندی : ﴿وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا ﴾ (اور اللہ تعالیٰ نے آسمان کو بلند فرمایا) شمس وقمر کے بعد آسمان کی بلندی کا تذکرہ فرمایا اور یہ بتایا کہ آسمان کی جو بلندی ہے یہ اسے اس کے خالق جل مجدہ نے عطا فرمائی ہے، جب آسمان کی بلندی اس کے خالق تعالیٰ شانہ کی دی ہوئی ہے تو دوسرے مخلوق کے بارے میں سمجھ لینا چاہیے کہ جس کسی کو جو کسی قسم کی رفعت ملی ہے یا مل سکتی ہے وہ خالق تعالیٰ شانہ ہی کیطرف سے ہے اور ہوسکتی ہے۔
Top