Ashraf-ul-Hawashi - An-Nahl : 60
لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ١ۚ وَ لِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠   ۧ
لِلَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں رکھتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر مَثَلُ : حال السَّوْءِ : برا وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے لیے الْمَثَلُ الْاَعْلٰى : شان بلند وَهُوَ : اور وہ الْعَزِيْزُ : غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے6 انہیں کو ایسی بری باتیں مبارک رہیں7 اور اللہ کی تو وہ صفت ہے جو سب سے عمدہ تمام خلوقات کی مشابہت سے پاک اور وہ زبردست ہے حکمت والا
6 یعنی مشرکین جن کا حال اوپر بیان کیا گیا ہے۔ 7 وہی اولاد کے محتاج ہیں۔ ان ہی کو بڑھاپے اور بیماری میں اولاد کے سہارے کی ضرورت ہے اور انہی کا یہ شیوہ ہے کہ عار یا افلاس کے خوف سے بیٹیوں کو زندہ درگور کر ڈالتے ہیں۔
Top